2023 Latest News Press Releases

– خیبر پختونخوا کے بعد وفاقی ملازمین کے لیے بھی پنشن کی بجائے سی پی ایف

پنشن اور پنشنروں سے جان چھڑانے کے لیے ہر حکومت متحرک پنشن اصلاحات خیر پختونخوا کے بعد وفاقی وزیر خزانہ نے کنٹریبیوٹری پراویڈنٹ فنڈ سیکم لانے کا اعلان کر دیا جو شائد آئندہ کے ریٹائر ہونے والوں کے لیے ہوگا موجودہ کے لیے بھی کچھ ترامیم لائی گئی ہیں ان میں نمبر ایک پر خاوند / یا بیوی کے بعد دوسرے نمبر پر فیملی ممبر کو صرف دس سال تک پنشن ملے گی نمبر دو  پر ملٹیپل پنشنز میں سے صرف ایک ملے گی ملازمت یا پنشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا

منفی ملازم دشمن پنشن اصلاحات وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کی تقلید کریں گی انکشمنٹ ریڈکشن میں اگر پنجاب حکومت کامیاب ہو گئی تو وفاق و دیگر سب حکومتیں اس کو  اپنائیں گی مستقل پنشن سے چھٹکارہ کے لیے بھی سب متحرک ہو جائیں گی 

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) وفاقی بجٹ میں بحث کے دوران اجانک آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزا نہ اسحاق ڈار نے پنشن اصلاحات کا شوشہ چھوڑ دیا انہوں نے اعلان کر دیاکہ  پنشن  کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے مستقل چھٹکارا پانے کےلئے اس کے لیے ایک دوسرا سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے کنٹریبیوٹری پراویڈنٹ فنڈ  (سی پی ایف) ملازمین کے لیے پنشن کی جگہ لےگا اس سسٹم میں ہر ملازم ایک رقم ہر ماہ کٹوتی کی شکل میں دے گا اور اتنی ہی رقم حکومت جمع کرواے گی جوکسی تھرڈ پارٹی کو دے گی تھرڈ پارٹی اس رقم کو کسی منافع بخش کاروبار میں لگائے گی ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم کسی بھی وقت یہ رقم لے سکے گا یا اس سے حاصل منافع لیتا رہے گا  کامیابی کے بعد خیبر پختونخوا کی طرح دوسری حکومتیں بھی اسے اپنائیں گی ۔ اسی طرح لیو انکشمنٹ کی کٹوتی کرنے میں اگر پنجاب حکومت پنجاب ہوگئی تو باقی حکومتیں اور وفاق اسے اپنانے کی کوشش کریں گی موجودہ رائج الوقت پنشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا اعلان کیا  گیا ہے ایسے ملازم دشمن اقدامات آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی خاطر کیےجا رہے ہیں اس میں سب سے نمایاں یہ ہے کہ خاوند اور بیوی  ملازم کے اس کے پارٹنر کےبھی انتقال کی صورت میں دوسرے فیملی ممبر کو صرف دس سال تک یہ سہولت میسر ہوگی  نمبر دوم  ملازمت کی صورت میں پنشن یا ملازمت میں سے ایک کو منتخب کرنا ہوگا سوئم  دو یا تین پنشنوں میں سے صرف ایک جو بھی بہتر لگے اس کا انتخاب کرنا ہوگا صرف ایک پنشن ملے گی

Related posts

کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کے لیےایچ ای ڈی ویب سائٹ و قومی اخبارات میں بھی اشتہارات

Ittehad

 پانچ سو پانچ خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کا پوسٹنگ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا

Ittehad

پی پی ایل اے ساہیوال کے وفد کا چیچہ وطنی کے کالجز کا دورہ

Ittehad

Leave a Comment