غلطیوں سے پاک سنیارٹی لسٹیں تقریباً تیار ہیں ایک دو روز میں جاری ہو جائیں گی چند کیسز کی ملتان اور لاہور سےدو ہزار چوبیس کی سالانہ خفیہ رپورٹس کا بھی انتظار ہے
انیس سے بیس مردانہ کے کیسز میں 2024 کی سالانہ رپورٹس لگانے کے لیے ڈائریکٹرز کو بار بار لکھا گیا آج تیسرا یاد دہانی کا خطا لکھا جا رہا ہے مگر کوئی پیش رفت نہیں ہے
لاہور (نامہ نگار ) محکمہ ہائر ایجوکیشن کے افسران کی ناسمجھی ،نا اہلی اور نا لائقی کے سبب گذشتہ لمبے عرصے سے تکمیل کے مراحل طے نہیں کر پا رہے گریڈ اٹھارہ سے انیس خواتین کے کیسز فروری 2023 سے آگے پیچھے جا ا رہے ہیں مزکورہ تاریخ کو یہ کیسز سیکرٹریٹ بھجوائے گئے تو وہاں ایک سیکشن آفیسر جو اور کسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث تھا ان کیسز کا این او سی لیٹر لینے کے لیے خط محکمہ آنٹی کرپشن کو لکھنا ہی بھول گیا نتیجتاً 31 مارچ کے بعد کیسز واپس آ گئے اور 2024 کا سال 2023 کی اے سی آر لکھوانے اور اکھٹی کرنے میں لگ گیا کیسز تیار ہو کر سیکریٹریٹ روانہ ہوئے تو سنیارٹی لسٹ میں نامعلوم افراد کا جگھڑا شروع ہو گیا مرد اسسٹنٹ پروفیسر کے کیسز کا قصہ ایسا ہی ہے اب کہا جا رہا ہے کہ یہ لسٹیں اغلاط سے پاک تیار ہو چکی ہیں ایک دو روز میں تیار ہو کر ایشو ہو جائیں گی اور اگلے ہفتے یہ کیسز سیکرٹریٹ چلے جائیں گے اور آنٹی کرپشن کی رپورٹ حاصل کر کے پی ایس بی ٹو کو چلے جائیں گے البتہ گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے کیسز کے ساتھ جو ہوا وہ پہلے کبھی نہیں ہوا یہ کیسز بغیر آنٹی کرپشن رپورٹ کے پی ایس بی ون کو روانہ کر دئیے گئے عین میٹنگ والے دن جب انکشاف ہوا تو شرمندگی سے سیکرٹری تعلیم کو کیسز واپس لینا پڑے مگر دلچسپ یہ ہے کہ کسی کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں ہوئی جو معاملے کو اور بھی مشکوک بنا رہا ہے یہ کیسز بھی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن میں پڑے ہیں اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کو خط کھا گیا دو اس کے بعد یاد دہانی کے خطوط بھی ارسال کیے گئے مگر ان کی 2024 کی آیے سی آرز تا دم تحریر نہیں پہنچ پائیں آج تیسرا یاد دہانی کا خط لکھا جا رہا ہے متاثرین سے گزارش ہے کہ وہ خود کوئی ہمت کریں