2021 Akhbaar Latest News

سپیشل الاونس 2021 کا نوٹیفکیشن جاری سن سترہ کے گریڈ کی ابتدائی تنخواہ کا 25فیصد

آج بالآخر اس الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا انتظار تھا اور جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کے متضاد دعوے تھے بہت واضح طور پر لکھ دیا گیا ہے کہ یہ الاونس یکم جون 2021 سے گریڈ نمبر ایک سے گریڈ انیس کے سرکاری ملازمین کو ملے گا یہ بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ یہ دو ہزار سترہ کے پے سکیلز کی ابتدائی سٹیج کا پچیس فیصد ہوگا یعنی اس گریڈ کے تمام سنیر جونیر ملازمین کو یکساں ملے گا ایک بات اور قابل تشویش لکھ دی گئی ہے کہ یہ اگلے احکامات کے جاری ہونے تک ہے یعنی اسے واپس بھی لیا جا سکتا ہے کچھ شرائط بھی لاگو کی گئی ہیں اس پر ٹیکس عائد ہوگا چھٹی بشمول ایل پی آر کے دوران بھی ملے گا ریٹائر ہونے والوں کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ پنشن کی کیلکولیشن میں نہیں آئے گا صوبے سے باہر ڈیپوٹیشن والے ملازمین کو نہیں ملے گا ڈیپوٹیشن سے واپس آ جانے والوں کو ملے گا لیکن اس تنخواہ پر جو ڈیپوٹیشن پر جانے سے پہلے تھی یہ الاونس صرف ان ملازمین کو ملے گا جو عام الاؤنس لے رہے ہیں جیسے ہاؤس رینٹ الاونس۔کنوینس الاونس ،میڈیکل الاونس اور سولہ، سترہ  اٹھارہ اور انیس سالوں کا ایڈہاک ریلیف الاؤنس لے رہے ہونگے ان کے علاؤہ سپیشل الاونس لینے والوں کو یہ نہیں ملے گا یہ الاونس صرف سال دو ہزار اکیس ،بائیس کے دوران دیا جائے گا 

Related posts

کرونا وائرس کا خطرہ،پنجاب کے 69 کالجز کوکورنٹائن سائٹ بنانے کا فیصلہ

Ittehad

سی ٹی آئیزکو تنخواہ کی عدم ادائیگی،قابل مذمت عمل

Ittehad

مردانہ کالجوں میں پرنسپل بننے کے خواہشمند حضرات آج اپلائی کریں

Ittehad

Leave a Comment