2023 HED News Latest News

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور اور تین خواتین کالجوں کیلیے پرنسپلز کی تلاش ۔اہل امیدواران درخواستیں دیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن نے مشتہر کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور کی خالی آسامی اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شالا مار ٹاؤن لاہور ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شاہدرہ لاہور اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین داتا نگر لاہور کی پرنسپلز کی خالی آسامیوں کے لیے موزوں امیدواران سے درخواستیں مطلوب ہیں اول الذکر نمبر 1 اور 2 کی آسامیاں 20 گریڈ کی ہیں مگر 19گریڈ والے بھی درخواست دے سکتے ہیں اور آخر الذکر نمبر 3 کے لیے ایسوسی ایٹ پروفیسرز درخواست دیں مگر گریڈ اٹھارہ والے بھی طبع آزمائی کرسکتے ہیں درخواستیں ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن کے دفتر میں طے شدہ طریقہ کار کے جمع کروائیں

Related posts

  ایڈیشنل چارج ہائر ایجوکیشن علی سرفراز حسین کی بجائے نبیل جاوید سیکرٹری سکولز کے سپرد

Ittehad

مستحقِ اور ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین کو بغیر سلیکشن بورڈ ترقی دے دی جائے

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر بطور پرنسپل قبول نہیں ۔۔کالج اساتذہ میانوالی

Ittehad

Leave a Comment