2022 Latest News Press Releases

پے پروٹیکشن کمیٹی کا سات مارچ کو احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

سرگودھا میں کمیٹی کے ابتدائی اجلاس میں کنوینر اور  تین ڈپٹی  کنوینرحافظ ارشاد ،ملک مدثر ۔لاہور سے ایک  (نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا)  کا فیصلہ کیا گیا

پی پی ایل اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کی جانب سے قائم کردہ پے پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس انبالہ مسلم کالج میں ہوا۔جس میں پندرہ میں سے بارہ اراکین شریک ہوئے۔ اراکین نے متفقہ طور پر چوہدری غلام مرتضی کو اپنا کنوینر منتخب کیا اور پے پروٹیکشن کے حصول کے لئے 7 مارچ کو لاہور میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا۔ میٹنگ میں تین ڈپٹی کنوینر مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا۔ جنوبی پنجاب کے لئے حافظ ارشاد، کامرس ونگ کے اساتذہ کی جانب سے ملک مدثر کا انتخاب ہوا۔ جبکہ لاہور سے ڈپٹی کنوینر کا انتخاب اگلی میٹنگ اور مشاورت تک ملتوی کردیا گیا۔ کمیٹی نے اپنے ارکان کی تعداد میں توسیع کرتے ہوئے لاہور جہانزیب ڈھلوں اور رانا انیس کے ناموں کی بھی بطور رکن منظوری دی۔ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ایک کھلا اجلاس ہوا جس میں پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے مرکزی اور ڈویژنل قائدین موجود تھے۔ اجلاس میں ہر ڈویژن سے نمائندگی موجود تھی۔حاضرین نے نے سات مارچ کو پے پروٹیکشن کے لئے دھرنا دینے کی مجوزہ تاریخ پر بھی اپنی رضامندی کا اظہار کیا اور پے پروٹیکشن متاثرین کو اپنی ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کروائی. کمیٹی کیونکہ ایک خاص مقصد کے لیے بنائی گئی ہے لہذا یہ بلا تفریق سب متاثرین سے رابطہ رکھے گی اور سب کو ساتھ لےکر چلے گئی

Related posts

پے پروٹیکشن کی سمری پرعید کے بعد وزیر اعلی کی منظوری لی جائے گی، تازہ ترین صورت حال

Ittehad

پندرہ لیکچررز کو پی ایچ ڈی/ایم فل الاونس کی منظوری

Ittehad

یونیورسٹیوں سے کالجز میں جوائن کرنے والی خواتین کی تنخواہوں کی ایڈجسٹمنٹ کے ارڈرز

Ittehad

Leave a Comment