یہ پری ایس بی اجلاس 17 جون کو ساڑھے دس بجے سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں منعقد ہوگا تمام متعلقہ سیکریٹریز کو دی جا چکی ہے
سنیارٹی نمبر ایک تا 238 تک کی ان خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی ابتدائی سیکروٹنی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گذشتہ ہفتے مسلسل دن تک جاری.رہی میں کی جا چکی ہے
مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز رواں ہفتے مکمل کر کے رواں ہفتے کسی روز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بجھوا دئیے گئے ہیں
لاہور (نامہ نگار ) ایک عرصہ سے ترقی کی منتظر خواتین اسسٹنٹ پروفیسر جن کے کیسز دو مرتبہ واپس آئے اب تیسری مرتبہ بجھوانے گئے ہیں اس مرتبہ پہلے یہ کیسز ایک تا 215 تک تھے پندرہ سیٹیں اور خالی ہو جانے کے باعث اب اس مرتبہ ایک تا 238 سنیارٹی نمبرز تک کے کیسز بھجوائے گئے ہیں گزشتہ ہفتے ان کیسز کی ابتدائی سیکروٹنی کی۔گئی جو تین دن جاری رہی اپنی جانب سے تسلی کر لینے کے بعد اب یہ کیسز پی ایس بی ون میں پیش کرنے کے لیے سیکرٹری سروسز کے سپرد کر دئیے گئے ہیں اور اس کی پری پی ایس بی ون کل مورخہ سترہ جون کو کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے یہ پری پی ایس بی ون کا اجلاس سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کمرے میں صبح ساڑھے دس بجے ہوگی اس ضمن میں متعلقہ تمام سیکرٹریز کو مطلع کر دیا گیا ہے البتہ گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے لیے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز تاحال سیکریٹریٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہیں پہنچائے جا سکے اس کے لیے دو تین مزید دن درکار ہوں گے
