2024 Latest News Press Releases

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان محمد افضل چھٹہ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

وہ انگریزی ادب کے ایسوسی ایٹ پروفیسر تھے انہوں نے 34 سال چار ماہ ملازمت کی۔ان کی گریڈ بیس میں ترقی قومی انتخابات اور محکمہ تعلیم کی سست روی کی بنا پر نہ ہو سکی اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھیوں اور کالج اساتذہ صادق آباد نے ان کے لیے ایک خوبصورت تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا

صادق آباد ۔۔نمائندہ خصوصی ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج صادق آباد کے شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور نامور رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محمد افضل چٹھہ مدت ملازمت کی تکمیل پر 3اپریل 2024 کو ریٹائر ہو گئے انہوں نے گیارہ دسمبر 1989 کو تدریسی سفر کی شروعات کی یوں انہوں نے 34 برس چار ماہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی خدمت کی 2010 میں ترقی دے کر انہیں اسسٹنٹ پروفیسر بنا دیا گیا اور مارچ 2018 میں انہوں نے بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پائی ان کی اگلی پرموشن ڈیو تھی مگر ملک میں الیکشن کے بار بار التوا اور ساتھ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سستی کہ قریب الپر موشن ریٹائر منٹ کا ان آ پہنچا آغاز سے اپنے اپنے مزاج کی مطابقت سے اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اور آخر تک ساتھ نبھایا چٹھہ صاحب انتہائی ملنسار خوش مزاج اور خوشگفتار شخصیت ہیں انہوں نے ہمیشہ انسانوں کے درمیان بائنڈنگ فورس کا کام کیا سٹاف کو ہمیشہ جوڑ کے رکھا اس بنا پر سٹاف انہیں ماں کے لقب سے جانتا ہے گورنمنٹ کالج صادق آباد کے سبھی سٹاف ممبران نے تین مارچ کو ان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا رمصان المبارک کے سبب یہ محفل افطاری کے وقت سجی روزہ افطاری کے بعد مختلف مقررین نے ان کی شخصیت کے بہت سے پہلوؤں پر لب کشائی کی اور ان کی اساتذہ ،طلبا ۔محکمہ تعلیم اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو سراہا آخر میں جناب افضل چٹھہ صاحب نے دور ملازمت کے دلچسپ واقعات بیان کیے اور سٹاف کی اس عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا پذیرائی کی اس محفل میں مقامی سٹاف کے علاؤہ اتحاد اساتذہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر خلیل احمد پرویا ،پروفیسر رشمت علی ۔پروفیسر وحید الدین اور پروفیسر اسرار احمد رحیم یار خان سے تشریف لائے اس کے بعد ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا تھا

Related posts

نبیل احمد اعوان پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب بن گئے

Ittehad

قبائلی اضلاع،73 فی صد بچے پانچویں جماعت سے پہلے ہی سکول چھوڑ جاتے ہیں

Ittehad

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری تصدیق کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

Leave a Comment