2021 Latest News Obituary

گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے پروفیسر محمد عارف انتقال کرگئے

گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے اسلامیات کے پروفیسر محمد عارف کل بروز جمعہ  صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیں  چند روزقبل ہارٹ اٹیک ہوا طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چند روز موت و حیات کی کشمکش  میں مبتلا رہے اورکل سلسلہ حیات ٹوٹ گیا  ان کی عمر تقریباً ستاون برس تھی انہوں نے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز چھبیس نومبر انیس سو پچاسی سے کیا سروس کا زیادہ تر حصہ ایجوکیشن کالج میں گزارا ایجوکیشن کالج جب ایجوکیشن یونیورسٹی بن گیا تو ٹرانسفر ہو کر پہلے گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت  روڈ لاہور اور پھرگورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور ا گئے یہاں آ کر گریڈ بیس میں ترقی پا کر پروفیسر آف اسلامیات بنے شریف النفس اور اپنی ذات میں گم رہنے والی شخصیت تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے ان کی نماز جنازہ آج چوبیس جولائی  کو بعد از نماز ظہر  ان کے رہائش گاہ کے قریب واپڈا ٹاؤن لاہور کی جناذگاہ میں ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز و اقارب ۔اہل محلہ کے علاؤہ گورنمنٹ کالج آف سائنس اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے اساتذہ کرام نے شرکت کی

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ و سابق ممبر سینٹ پنجاب یونیورسٹی رانا محمود خان ہم میں نہ رہے

Ittehad

تعلیمی بورڈوں کے عارضی چارج پر تعینات سیکرٹریز اور کنٹرولرز کے دورانیے میں ایک مرتبہ پھر توسیع

Ittehad

چار کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور سات کو ایم فل الاؤنس کی منظوری

Ittehad

Leave a Comment