2021 Latest News Obituary

پروفیسر (ریٹائرڈ ) عارف واسطی ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے

گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے سابق صدر شعبہ انگریزی پروفیسر عارف واسطی انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً بہتر برس تھی مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے آج انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا مرحوم گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے شعبہ اکنامکس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور پی پی ایل اے مقامی یونٹ کے جنرل سیکرٹری جناب خرم واسطی کے چچا تھے مرحوم ایک شریف النفس اور مرجان مرنج شخصیت کے مالک تھے ان کی نماز جنازہ گلبرگ ڈونگھی گراؤنڈ میں آج بعد نماز عشاء ادا کی گئی جس میں عزیز واقارب دوست اور محکمہ ہائر ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی اتحاد اساتذہ ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے اور ان کے پس ماندگان سے اظہار تعزیت کرتی ہے

Related posts

بابائے علم صحافت ۔معروف سیاسی تجزیہ کار اور ہومن رائٹس ایکٹوسٹ ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کر گئے

Ittehad

پپلا گوجرانوالہ اور اتحاد اساتذہ کے رہنمائوں کی تعلیمی بورڈ حکام سے ملاقات

Ittehad

ریٹائر ہونے والوں کو سابقہ پنشن اضافے نہیں دئیے جائیں گے

Ittehad

Leave a Comment