2021 College News Latest News

ڈاکٹر حماد اشرف دیال سنگھ کالج لاہور کے مستقبل پرنسپل تعینات

گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے پروفیسر آف باٹنی پروفیسر ڈاکٹر حماد اشرف کو گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کا مستقل پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے آج دوپہر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اکتیس مئی انیس سو ستانوے سے بطور لیکچرار باٹنی کیا کچھ عرصہ اسلامیہ کالج سول لائنز میں خدمات انجام دینے کے بعد ڈائریکٹ اسسٹنٹ پروفیسر سلیکٹ ہو کر ایم اے کالج تعینات ہوئے چند ماہ وہاں گزارے اور اسی سال یعنی دو ہزار گیارہ میں ہی ایسوسی ایٹ پروفیسر سلیکٹ ہو گئے اور گورنمنٹ کالج آف سائنس لاہور میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف باٹنی تعینات ہو گئے گزشتہ برس بطور پروفیسر آف باٹنی ترقی پائی اور گورنمنٹ ایم او کالج پروفیسر آف باٹنی تعینات ہوئے پرنسپل کی پوزیشن خالی ہوئی تو کچھ عرصہ بطور قائم مقام پرنسپل کام کیا اور اب ایک پینل میں انٹرویو کے بعد اول پوزیشن حاصل کی اور انہیں پرنسپل گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور تعینات کر دیا گیا ہے

Related posts

آگیگا کے دونوں دھڑے مشترکہ جد وجہد پر متفق ۔بیس مئی ۔چھبیس مئی اور سات جون کو مشترکہ دھرنوں کا اعلان

Ittehad

ترقی پانے والی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے نوٹیفیکیشن اور جوائنگ بارے تازہ ترین 

Ittehad

ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کا اضافی چارج پروفیسر زاہد میاں کے سپرد 

Ittehad

Leave a Comment