2021 College News Latest News

رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر محمد اسحاق باجوہ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

نامور ماہر تعلیم معروف اردو دان اور پرنسپل گورنمنٹ کالج پسرور پروفیسر محمد اسحاق باجوہ  مدت ملازمت مکمل کر کے 30ستمر دو ہزار اکیس  کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے انہوں نے 33 سال 8 ماہ اور 22 دن محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مختلف حیثیتوں میں خدمات سر انجام دیں اور ہر رول میں قابل تقلید بنے وہ اساتذہ کے رول ماڈل کی حثیت رکھتے ہیں نو جنوری انیس سو اٹھاسی سے ملازمتی سفر کا آغاز بطور لیکچرار اردو کیا ابتدا ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا وہ اساتذہ و طلباء و طالبات میں یکساں مقبول ہیں ان کا جو بھی طالب علم ملا وہ ان کا گرویدہ نکلا مرے کالج سیالکوٹ میں انہوں نے اپنی زندگی کا سنہری دور گزارا ان کے بہت سے ایم اے اردو کے طلباء وطالبات مختلف کالجوں میں بطور استاد خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور بر ملا اظہار کرتے ہیں کہ یہ سب باجوہ صاحب کی بدولت ہے باجوہ صاحب ایک سچے ،مخلص اور صاحب بصیرت انسان ہیں جہاں بھی دیکھا کہ سچائی کا قتل ہو رہا ہے تو ڈٹ گئے اور چیلنج کیا نتیجہ جو بھی ہو  ملازمت کے آخری دھائی میں اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہو گئے اور آخر تک ساتھ نبھایا کوئی سال ڈیڑھ سال پہلے معاملات دل ? خراب کر بیٹھے مگر بلا ہو ڈاکٹروں ۔بہی خواہوں کی دعا کا اور اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کا کہ وہ اس حملے سے محفوظ رہے اب صحت مند خوش و خرم ہیں دعا ہے کہ اللہ انہیں اسی طرح صحت مند زندگی عطا فرمائے اور وہ محبت  بانٹتے رہیں

Related posts

  مرد اسسٹنٹ پروفیسرز اپنے پرموشن کیسز جلد از جلد بھجوائیں

Ittehad

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا فیصلہ

Ittehad

صاف اور سر سبز پاکستان۔۔ مون سون شجر کاری مہم کے تحت کالجز میں لاکھوں پودے لگائے گئے

Ittehad

Leave a Comment