2022 Latest News Press Releases

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور پرنسپل گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ پروفیسر رفیق احمد ریٹائر ہو گئے

: گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ کے پرنسپل اور اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر رفیق احمد مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگئے انہوں نے تقریباً پینتیس سال محکمہ ہائر ایجوکیشن میں خدمات سر انجام دیں ان کا شمار اقتصادیات کے نامور اساتذہ میں ہوتا ہے ملازمت کے اوائل سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لیے چلائی جانے والی تمام تحریکوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے پروفیسر رفیق احمد نے پندرہ نومبر انیس سو ستاسی کو بطور لیکچرر اکنامکس اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز کیا اکیس دسمبر دو ہزار پانچ کو انہیں ترقی دیکر اسسٹنٹ پروفیسر بنا دیا گیا دوسری بار مئی دو ہزار سولہ کو انہیں ترقی ملی اور وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دئیے گئے

 انہوں نے 1987   میں جب سلیکشن کے بعد تدریسی سفر کا آغاز کیا تو انہیں گورنمنٹ کالج خان پور کٹورا ضلع رحیم یار خان میں تعینات کیا گیا ایک سال وہاں خدمات سر انجام دینے کے بعد ٹرانسفر کروا کر اپنے ڈویژن میں تو آگئے مگر تعیناتی گورنمنٹ کالج تونسہ میں ہوئی جہاں انہیں اپنی جنم بھومی آنے کے لیے چھ سال انتظار کرنا پڑا چھ سال بعد انیس سو ترانوے میں گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ آ گئے اور بھر یہاں سے انیس اکتوبر دو ہزار بائیس کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے کالج سٹاف نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا کولیگز اور دوستوں نے ان کی بطور استاد، بطور منتظم اور بطور انسان کے مختلف روشن پہلوؤں پر بات کی اور سراہا انہیں مستقبل میں ہمیشہ ایک خوشگوار شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا

Related posts

پنجاب کالج پتوکی کی بس پر فائرنگ۔۔ دو طالبات زخمی ایک کی حالت نازک

Ittehad

گریڈ انیس ایسوسی ایٹ پروفیسر خواتین کی عارضی سنیارٹی لسٹ جاری

Ittehad

گجرات ، گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد الرزاق انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment