2022 HED News Latest News

 آٹھ نومبر تک پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے لاہور ہائیکورٹ 

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں دو ہفتوں تک مسلسل وائس چانسلر تعینات کیا جائے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد مگسی نے دیگر ماہرین تعلیم کے ہمراہ ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے یونیورسٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے رولز کے مطابق موجودہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو ویسے بھی وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جا سکتا تھا کچھ سیاستدانوں نے زبردستی حکومت کو اس غیر قانونی اقدام پر مجبور کیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزاروں کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کیا تھا سپشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مستقل وائس چانسلر مقرر کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت طلب کی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کر دیااور حکم دیا کہ دو ہفتوں میں تمام پراسس مکمل کر کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کی جائے درخواست گزاروں کا یہ بھی موقف ہےکہ سابق وائس چانسلر کی بنائی ہوئی سرچ کمیٹی خلاف قاعدہ ہے محکمہ نئی سرچ کمیٹی کی تشکیل دے اور آٹھ نومبر تک تعیناتی عمل میں لائے

Related posts

عیدالاضحی پر ستائیس جون تا یکم جولائی اور اتوار شامل کر کے چھ چھٹیاں

Ittehad

سیالکوٹ کے پروفیسر سجاد کریمی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیاگیا ایسوسی ایشن کا رد عمل

Ittehad

ڈویژنل ڈائریکٹرز کے لیے شاٹ لسٹڈ امیدواران کے انٹرویوز کل بارہ اگست

Ittehad

Leave a Comment