2023 Latest News Obituary

  انتقال پر ملال۔      صدمات۔      اظہار تعزیت 

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان انجم جیمز پال کو صدمہ

اتحاد اساتذہ پاکستان کے معروف رہنما ،پیپلا فیصل آباد ڈویژن کے نائب صدر اور گورنمنٹ کالج سمندری کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر انجم جیمز کے برادر بزرگ گزشتہ ماہ انتقال کر گئے.مرحوم عیسائی مبلغ تھے اور فادر کے عہدے پر فائز تھے کچھ عرصہ قبل گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے اور انہیں ڈائیلسز کی تکلیف سے گزرنا پڑا دسمبر کے اوائل میں مرض نے شدت اختیار کر لی اور وہ اٹھ دسمبر کو ابدی نیند سو گئے ان کی آخری رسومات سمندری میں ادا کی گئیں  مقامی اساتذہ نے مرحوم کی آخری رسومات میں شرکت کی اس کے علاؤہ اتحاد اساتذہ کے کئی رہنما نے بعد میں ان کی رہائش گاہ پر حاضر ہو کر پروفیسر انجم جیمز پال اور ان کے فیملی ممبران سے ان کے بھائی کی موت پر اظہار تعزیت کیا ان میں سابق صدر پیپلا پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم ۔صدر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر خورشید اعظم ۔صدر سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر  حافظ محمد رمضان  صدر ڈیرہ غازی خان ڈویژن پروفیسر فرحان یاسر چاند مرکزی  رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محبوب عارف ممبران کور کمیٹی اتحاد اساتذہ پاکستان سرگودھا ڈویژن پروفیسر طفیل گوندل پروفیسر فرخ اعوان خاص طور پر نمایاں ہیں

 ساہیوال ۔۔راہنما اتحاد اساتذہ پاکستان  شبیر  ثاقب کو صدمہ 

ساہیوال (نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے استاد اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے راہنما پروفیسر شبیر ثاقب کی ہمشیرہ محترمہ گزشتہ دنوں اچانک انتقال کرگئیں یہ اتنا اچانک اور غیر متوقع تھا کہ سارا خاندان سکتےمیں ا گیا اگلے  دن پروفیسر صاحب کے بھانجے کی دعوت ولیمہ طے  تھی اچانک موت نے سارے خاندان کو عجیب صدمے سے دوچار کر دیا اتحاد اساتذہ کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور خاندان والوں کو اس صدمے سے نبزازما ہونے کی ہمت  عطا فرمائے 

 پرنسپل چنیوٹ پروفیسر شمشاد احمد خان کو صدمہ 

چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج  چنیوٹ کے  پرنسپل پروفیسر شمشاد احمد کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں  ان کی نمازجنازہ چلی باقر والی چنیوٹ میں ادا کی گئی جس میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کےلیے دعا کی

سرگودھا ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز بھٹی کو صدمہ 

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نواز بھٹی  کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

پروفیسر ڈاکٹر رانا مطلوب احمد کو صدمہ 

فیصل آباد ( نامہ نگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ اسلامیات کے ریٹائرڈ پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر مطلوب احمد رانا ک والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں  ان کی نماز جنازہ سات جنوری 2023 کو  ایف ڈی اے سٹی فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں کالجوں اور یونیورسٹی کے اساتذہ شریک ہوئے  اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

مختلف گریڈز میں ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

کالج کیڈر کے ایک سو سات اساتذہ کے ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی نے بجٹ خسارہ طالب علموں سے پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا 

Ittehad

Leave a Comment