HED News Latest News

پنجاب:ایک ہزار خواتین لیکچررز کی اگلے گریڈ میں ترقی

لاہور – محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈسترہ کی خواتین لیکچررز کی اگلے گریڈ میں پروموشن کے لیے میٹنگ منٹس جاری کر دیے ہیں اس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد خواتین لیکچرز اگلے گریڈ میں ترقی پاکر اسسٹنٹ پروفیسرز بن گئی ہیں۔ گزشتہ سالوں میں یہ ایک ریکارڈ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین اساتذہ نے ایک دم ترقی پائی ۔2009 کے بیچ کی تمام لیکچررز اگلے گریڈ میں پہنچ گئی ہیں۔محکمہ کی جانب سے لیت و لعل کے باوجود پی پی ایل اے کے عہدے داروں کی شبانہ و روز محنت بالآخر رنگ لے آئی۔ان میں حافظ عبدالخالق ندیم، ملک رمضان گرو،غلام مصطفی،، زاہد اعوان اور توصیف صادق کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔اساتذہ کے نمائندوں نے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ہمدردانہ کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔تفصیلات کے مطابق پہلے پرانے ڈیفرڈ کیسز کو بی بی سی میں پیش کیا گیا۔ان کی تعداد 103 تھی۔ان میں سے صرف چار لیکچرز سینیارٹی نمبر 146،191،245،679 ترقی کی اہل پائی گئیں۔ جبکہ باقی کیسز ایک مرتبہ پھر بھی فارغ ہوگئے۔ان میں سے زیادہ تر لیکچررز کا سروس ریکارڈ ہی نہیں مل سکا۔جبکہ بہت بڑی تعداد ایسی ہے جن کے خلاف پہلے ہی سے شوکاز نوٹس جاری ہوئے ہیں اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہورہی ہے۔اسی لئےپہلے بھی ان کے کیسز ڈیفر ہوئے تھے۔ نئے کیسز سینیارٹی نمبر 1221 سے 2246 تک سنے گئے۔ان میں سے 53 کے علاوہ سب کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔جو لیکچرز ترقی نہیں پا سکیں ان کی تفصیل یہ ہے۔8 لیکچررز جن کے سینیارٹی نمبر 1467،1635 1893،1880، 2098،2117، 2211 اور 2232 ہیں رزلٹ کی خرابی کی وجہ سے اگلے گریڈ میں نہ جا سکیں۔ 10لیکچررز ایسی ہیں جنہوں نے لمبے عرصے کیلئے چھٹی لی ہوئی ہے ان کے سینیارٹی نمبر1249،1330،1414،1418،1470،1498،1572،1612،1753،2143 ہیں جبکہ 2 کے متعلق لکھا گیا ہے کہ وہ محکمہ سے غیر حاضر ہیں ان کے سنیارٹی نمبر 1480 اور 1822 ہیں۔20 لیکچرز کا ریکارڈ مکمل نہیں تھا۔ان کے سنیارٹی نمبر 1300،1364، 1603،1764 ،1767،1858،1923،1971،2012،2040،2079،2097،2137 ،2144،2159،2182 ،2193،2203،2238اور 2245 ہیں۔جن کے کیسز پر غور نہیں ہوا ان میں سے تین لیکچررز کی سروس کی لمبائی مکمل نہیں تھی۔ان کے سنیارتی نمبرز1732،2108اور 2119 ہیں۔سنیارٹی نمبر 1591 محکمہ چھوڑچکی ہیں۔2180 کا ریکارڈ نہیں ملا۔جبکہ سنیارتی نمبر -1442،1630،1599،1794،2091،2173، 2212 -اے نے پروموشن لنک ٹریننگ مکمل نہیں کی تھی۔سنیارٹی نمبر 1728 کا سنیارٹی نمبر غلط تھا ان کو نیا سنیارٹی نمبر جاری کیا گیا۔

Related posts

  نو منتخب خواتین لیکچررز اردو ،،انگریزی اور ایجوکیشن کی تعیناتی کے متبادل ارڈرز 

Ittehad

پری پی ایس بی میں ایسوسی ایٹ سے پروفیسر ترقی پانے والی خواتین کے کیس کلیر

Ittehad

وزیر تعلیم کی یقین دھانی پر 24 فروری کا احتجاج موخر

Ittehad

1 comment

Asif Akram May 14, 2020 at 8:04 pm

Well-done

Reply

Leave a Comment