2023 HED News Latest News

صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کا اجلاس سولہ نومبر کو طے .422 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز زیر بحث لائے جائیں گے

لاہور۔ نمائندہ خصوصی۔ کئی مرتبہ ادھر ادھر کی خبروں کے بعد بلآخر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سولہ نومبر کو پی ایس بی ٹو کی میٹنگ طے کرکے اس کا ایجنڈا بھی طے کر دیا ہے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی پرموشن کیسز سمیت بہت سے محکموں کے ترقی کے کیسز زیر بحث لائے جائیں گے سنیارٹی نمبر 965 تا 1349 و ڈیفرڈ کیسز ملا کر 422 کیسز زیر بحث لائے جائیں گے یاد رہے کہ اس سے قبل ایک ایڈیشنل سیکرٹری کے حوالے سے یہ خبر شایع ہوئی تھی کہ پری پی ایس بی کو ہی باقاعدہ پی ایس بی کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور منٹس تیار ہو رہے ہیں مگر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ،جو اس کے چیرمین بھی ہوتے ہیں اس آئیڈیا سے اتفاق نہ کرتے ہوئے باقاعدہ میٹنگ کرنے اور ایجنڈا جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے میٹنگ سولہ نومبر بروز جمعرات ڈیڑھ بجے دوپہر ایڈیشنل جیف سیکرٹری کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا

Related posts

ڈیفرڈ کیسز کی ڈی پی سی 16جولائی کوہوگی

Ittehad

یونیورسٹی سے واپس آ کر کالجوں میں جوائن کرنے والی اکیس خواتین کی سابقہ تنخواہوں کی ایڈجسٹمنٹ

Ittehad

پنجاب بھر میں کالجز کل سے کھل رہے ہیں اوقات آمد میں تھوڑی سی رعایت

Ittehad

Leave a Comment