2020 Akhbaar Latest News

پے اینڈ سروس پروٹیکشن ۔۔۔راولپنڈی میں کالج اساتذہ کی تاریخ ساز ریلی

سروس اور پے پروٹیکشن کے حصول کے لئے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن جاری احتجاج کے سلسلے کی چوتھی احتجاجی ریلی راولپنڈی میں نکالی گئی۔ریلی میں ڈویژن بھر کے مردوخواتین کالج اساتذہ کی بھاری تعداد شریک ہوئی۔ان کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے مرکزی اور ڈویژنل قائدین بھی احتجاج میں شرکت کے لئے راولپنڈی پہنچے تھے۔ ریلی کے انتظامات چوہدری غلام مرتضی اور رانا ذوالفقار نے کئے تھے۔اساتذہ گورڈن کالج راولپنڈی سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے روانہ ہوئے۔انہوں نے بینرز،فلیکسز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ریلی کا اختتام پریس کلب پہنچ کر ہوا۔میڈیا کوریج کے لئے وہاں موجود تھا۔پریس کلب کے سامنے پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا اور اپنی جدوجہد اور مطالبے کی کامیابی کے لئے حکمت عملی بیان کی۔خطاب کرنے والوں میں پی پی ایل اے کے مرکزی صدر ملک محمد رمضان گرو،اتحاد اساتذہ کے نامزد صدارتی امیدوار پی پی ایل اے پروفیسر غلام مصطفی،زاہد اعوان،چوہدری غلام مرتضی،توصیف صادق،ڈاکٹر شیر محمد گوندل،ڈاکٹر صائمہ،رانا ذوالفقار،حافظ رمضان اور دیگر شامل تھے۔رانا ذوالفقار اور شعیب عاشق بٹ نے نعرے پرجوش نعرے لگوا کر شرکاء کا خون گرمایا۔

Related posts

عید الفطر کی دس سے تیرہ اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

Ittehad

تمام رپورٹنگ/کونٹر سائننگ افسران اپنے ماتحت افسران کی پی ای ارز کی تکمیل کا سرٹیفیکیٹ تیس جون تک جمع کروائیں

Ittehad

نو منتخب خواتین لائبریرین کی نئی پوسٹنگ پرپوزلز کےلیے شیڈول جاری —۔ اج سے زوم میٹنگز

Ittehad

Leave a Comment