2020 General Notifications Latest News

حکومت کا ایک نیا ڈرامہ۔۔گروپ انشورنس کا انتظام پھر سٹیٹ لائف کے حوالے

حکومت پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گروپ انشورنس کا انتظام ایک مرتبہ پھر سٹیٹ لائف انشورنس کے حوالے کر دیا گیا ہے یکم جولائی دو ہزار سولہ کو یہ انتظام پوسٹل لائف انشورنس کے حوالے کردیا گیا تھا اس سے قبل بھی یہ سٹیٹ لائف انشورنس کے ہی پاس تھا ایسا کیوں کیا جاتا ہے اس کے بارے میں حتمی طور پر تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن گمان کیا جاتا ہےکہ ایسا کرنے سے حساب کتاب الجھ ضرور جاتا ہے مثلا پچھلے دنوں جب ملازمین بے ریٹائرمنٹ پر یہ رقم واپسی کا کیس دائر کیا تو عدالت عالیہ کے استفسار پر کوئی جواب نہیں دے رہا تھا کہ متوفی کے ورثاء کو رقوم کی ادائیگی کے بعد جو رقم بچ رہتی ہے وہ کتنی ہے اور کس کے پاس جمع ہوتی ہے اکاؤنٹ آفیس،پوسٹل لائف انشورنس اور سٹیٹ بنک والے گول مول جواب دیکر ٹال گئے صوبائی ویلفیر بورڈ انتظامی محکموں کو ادل بدل کرتے رہتے ہیں تاکہ کسی کی سمجھ نہ آ سکے دوسری ساری حکومتیں یہ اصولی فیصلہ کر چکی ہیں کہ ملازمین کو بچ جانے والی رقم کا کچھ حصہ ریٹائر ہوئے والے سرکاری ملازمیں کو دی جاے پنجاب حکومت نے اس بارے میں تاحال کچھ نہیں کیا اس نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر گریڈ کے لیے انشورڈ  تو وہی ہے مگر پریمیم میں اضافہ کر دیا گیا ہے مثلا گریڈ سترہ میں  یہ رقم دو سو پندرہ سے بڑھا کر دو سو انسٹھ روپے گریڈ اٹھارہ میں یہ رقم تین سو تیرہ سے بڑھا کر تین سو بانوے  گریڈ بیس میں چار سو انتالیس سے پڑھا کر پانچ سو ساٹھ کر دی گئی ہے 

Related posts

پانچ تعلیمی بورڈوں کے چیرمین کا ایڈیشنل چارج متعلقہ کمشنروں کے سپرد 

Ittehad

یکم اگست کو تنخواہ نئے سکیلز، اضافوں اور بقایاجات کے ساتھ ملے گی

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی گوجرانولہ کیمپس کو ختم کر کے گوجرانولہ یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ نا منظور

Ittehad

Leave a Comment