اس مقصد کے لیے سرگودھا ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے امیدواران کو 29 مئی 2025 بروز جمعرات ساڑھے دس بجے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن انار کلی لاہور کے دفتر کے کامن روم میں طلب کیا گیا ہے
لاہور (خبر نگار ) جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ صوبے بھر کے کالجز کی پرنسپلوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے درخواستیں جمع ہو چکی ہیں ڈی پی آئی آفیس نے ابتدائی میرٹ لسٹ تیار کر لی ہے اور اسے امیدواران کو دیکھا کر ان پر شکایات طلب کیں ہیں امیدواران کی شکایات دور کرنے اور ان مطمئن کرنے کے لیے ان کے ساتھ میٹنگوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے کل اس سلسلے میں چار ڈویژنوں راولپنڈی سرگودھا ،گوجرانوالہ اور ساہیوال کے امیدواران کو لاہور سیکریٹریٹ کے انار کلی آفیس کے کامن روم میں ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے



