HED News Latest News

نئے لیکچررز کی بھرتی کے لئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 2451 لیکچررز مردانہ و زنانہ کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔27 جولائی کو جاری ہونے والی مراسلے میں 1435 خواتین اور 1016 مرد اساتذہ کو بھرتی کرنے کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔یہ بھرتی مستقل بنیادوں پر کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس وقت پنجاب بھر میں کالج اساتذہ کی 7 ہزار سے زائد سیٹیں خالی ہیں۔مذکورہ بھرتی سے صرف ایک تہائی خالی سیٹیں ہی پر ہو سکیں گی۔حکومت خالی نشتوں پر عارضی ٹیچر بھرتی کرکے ڈنگ ٹپائو پالیسی کے ذریعے کام چلانے کی کوشش کرتی ہے۔

Related posts

پنجاب یونیورسٹی:امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول

Ittehad

نجکاری،کنٹریکٹ پالیسی اور تنخواہوں میں عدم توازن کے خلاف سرکاری ملازمین کے اتحاد کی تیاری

Ittehad

چھپن نو منتخب لیکچررز سائیکالوجی کے احکامات تعیناتی جاری ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment