2023 HED News Latest News Press Releases

گریجویٹ کالجوں میں خاص موضوعات پر سیمنارز کا انعقاد کیا جائے

موضوعات کی فہرست منسلک کی جا رہی ہے ان سیمینارز کا مقصد طلبہ وطالبات میں فروغ علم ۔مستعد لرنگ۔نیٹ ورکنگ مواقعوں کی سہولیات کی فراہمی ۔ذرائع ابلاغ کے فن کی ڈوپلمنٹ اور انہیں جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنا شامل ہے یہ تجربات ان میں علمی وسعت میں اضافے کا باعث بنے گا

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کالجر کی جانب سے لکھے گئے خط میں نو ایسے عنوانات کی نشاندھی کی گئی ہے مرد و خواتین کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات کی روشنی میں سیمینارز کا شیڈول بنائیں

لاہور ( نامہ نگار) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے 12 جون 2023 کے خط کی روشنی میں ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈویژن نے لاہور کے تمام مردانہ و زنانہ کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ مندرجہ بالا مقاصد کے حصول کی خاطر اپنے اپنے اداروں میں سیمینارز کے انعقاد کا شیڈول ترتیب دیں یہ بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ مہمان خصوصی اور موضوعات کے مقررین کے انتخاب کرتے وقت ڈائریکٹر کالجز سے مشاورت کی جائے علاؤہ ازیں ان پروگراموں کی تشہیر کے لیے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا سے مدد لی جائے انعقاد کی تاریخ میں تبدیلی کسی ٹھوس وجہ کی بنا پر تبدیل کی جا سکے گی

Related posts

پرموشن رینج والے اسسٹنٹ پروفیسر درج ذیل لسٹ میں اغلاط کی نشاندھی کریں

Ittehad

ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کامران خان ٹرانسفر ۔محترمہ سارہ حیات ان کی جگہ لیں گی

Ittehad

سکول اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستیں چندہفتوں بعد طلب کریں گے،مراد راس

Ittehad

Leave a Comment