2021 HED News Latest News

ترقی کی رینج میں اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر ایک تا آٹھ سو پچاس تک کے کیسز طلب

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے کل ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں اکتیس اگست کو جاری ہونے والی سنیارٹی لسٹ کے مطابق سنیارٹی نمبر ایک تا آٹھ سو پچاس تک کے اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز تیار کرکے  بھجوانے کے لیے کیا گیا ہے معمول کے مطابق ایسا ہی ہوتا رہا ہے مگر اس دفعہ چار مختلف سرٹیفیکیٹ بھی کیسزکے ساتھ بھجوانے کا کہا گیا ہے ایک سرٹیفیکیٹ متعلقہ استاد پر کر کے دے گا جس میں وہ یہ حلف دے گا کہ اس نے اس کے ساتھ لگانے کے لیے تمام ضروری کاغذات فراہم کر دیے ہیں جن میں نو انکوائری کی پانچ کاپیاں جن پر پرنسپل کے دستخط ،جبکہ ایسے  اسسٹنٹ پروفیسر جو خود پرنسپل ہوں متعلقہ ڈائریکٹر تعلیمات یہ سرٹیفیکیٹ سائن کریں گے 2)پانچ کاپیاں نو ڈیمانڈ سرٹیفیکیٹ کی جس میں پرنسپل /ڈائریکٹر کے سائن ہوں گے۔ 3)  پانچ کاپیاں نو آڈٹ پیرا سرٹیفیکیٹ جس میں اسی طرح اتھارٹی کے سائن ہونگے 4) پانچ کاپیاں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کے آرڈر اور پانچ کاپیاں جوائننگ رپورٹ کی  جسے پرنسپل / ڈائریکٹر تصدیق کریں گے 5)پچھلے تین سال کے رزلٹ کی پانچ کاپیاں جنہیں کالج کا کنٹرولر امتحانات جاری کریں گے اور پرنسپل کونٹر سائن کریں گے  ان تمام کاغذات کو متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کونٹر سائن کریں گے  ایسے سنیارٹی نمبر جن کے سامنے درج حضرات فوت ہو گئے یا ملازمت سے استعفیٰ دے دیا یا کسی بھی بنا پر ملازمت چھوڑ دی یا ہائر گریڈ میں براہ راست ترقی پا لی اس محکمہ یا کسی اور محکمہ میں یا پروفارما پرموشن کے نتیجے میں سنیارٹی نمبر تبدیل ہو گیا یا متعلقہ شخص کا پتہ ہی نہیں چل رہا ان کے سرٹیفیکیٹ بھجوائے جائیں گے     پہلا سرٹیفیکیٹ متعلقہ فرد   دوسرا پرنسپل تیسرا ڈپٹی ڈائریکٹر اور چوتھا ڈائریکٹر کالجز دے گا کہ کیس ہر لحاظ سے مکمل ہے فراہم کرئے گا  ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی طرف سے تمام کیسز پہنچانے کی تاریخ پندرہ ستمبر مقرر کی ہے

PDF Embedder requires a url attribute 31-08-2021-Final-Seniority-List-of-A.PMens-Section-26-08-2021-with-Serial

Related posts

ہر ضلع میں یونیورسٹی ۔پندرہ کالجوں پر یونیورسٹی سکائی لیب گرنے کا امکان

Ittehad

مرحلہ وار حاضری کی بنیاد پر کل سے سکول و کالجز کھل جائیں گے

Ittehad

پینشنرز پر انکم ٹیکس چھوٹ واپس لیکر ساڑھے سات فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

Ittehad

Leave a Comment