2021 Latest News University / Board News

پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کر دیا

چند روز قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے سارے ملک کی یونیورسٹیوں (سرکاری و نجی) کو کہا تھا کہ انڈر گریجویٹ داخلوں کے لیے ایک کامن ٹیسٹ لیا جائے گا جسے پاس کرنے کے بعد یونیورسٹیز میں داخلہ دیا جائے گا پہلے چند یونیورسٹیوں نے ماننے سے انکار کیا پھر دیکھا دیکھی سب نے یہ فیصلہ مسترد کر دیا ہائر ایجوکیشن کمیشن نے رجسٹریشن کی تیس اگست اور ٹیسٹ کی بارہ ستمبر تاریخیں مقرر کر دیں تقریباً سبھی یونیورسٹیوں نے بغاوت کرتے ہوتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ایسا کرنے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اربوں کا نقصان ہوا جو رقم رجسٹریشن سے اکٹھا ہونا تھی اگر یہ کامیاب ہو جاتا یاد رہے کہ ہر ادارہ پراسپکٹس اور انٹری ٹیسٹ کے نام پر کروڑوں اکٹھا کرتا ہے پنجاب یونیورسٹی نے اپنی سنڈیکیٹ میں یہ فیصلہ کیا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ اپنا اپنا ٹیسٹ لیں گے اس کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بھی ڈیپارٹمنٹل ٹیسٹو ں  کے شیڈول کا اعلان کر دیا اور بہت سے ٹیسٹ منعقد ہو بھی گئے 

Related posts

ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور سبقت لے گیا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ویب سائٹ لانچ کر دی

Ittehad

مہنگی تعلیم کا تریاق؟۔۔۔ تحریر:حسن رشید

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر غلام نبی انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment