2023 Latest News Obituary

گوجرانولہ ۔۔رئٹائرڈ پروفیسر اردو و معروف شاعرہ شمع جاوید اللہ کی پناہ میں چلی گئیں

ان کی عمر تقریباً پینسٹھ برس تھی شوگر کے مریض میں مبتلا تھیں گزشتہ برس کینسر کا مرض بھی لاحق ہوگیا علاج بھی کارگر نہ ہو سکا اور وہ اللہ کو پیاری ہوگئیں وہ ایک خوش اخلاق ،خوش گفتار ۔محنتی اور مشفق استاد تھیں دوران ملازمت تمام تدریسی و معاون تدریسی ذمہ داریاں نہایت ایمانداری سے نبھائیں اساتذہ و طالبات میں ہر دل عزیز تھیں

گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ کی ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اردو کی معروف شاعرہ محترمہ شمع  جاوید آج اللہ کی پناہ میں چلی گئیں ان کی عمر تقریباً پینسٹھ برس تھی وہ جنوری 2018 میں مدت ملازمت مکمل کر کے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئیں عرصہ دراز سے وہ شوگر کے مریض میں مبتلا تھیں پھر دل کا عارضہ بھی ہوگیا مگر ایک ڈیڑھ برس قبل انہیں چھاتی  کے سرطان منکشف ہوا سرجری کی اذیت سے بھی گزریں مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی اور بلآخر وہ جان لے گیا مرحومہ اردو ادب کی ایک عمدہ شاعرہ تھیں اور اس حوالے سے خاصی شہرت کی حامل تھیں ان کے خاوند ڈاکٹر جاوید آنکھوں کے سپشلسٹ ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان ان کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال لیکچررز خواتین سنیارٹی نمبر 1900 تک فیصل مردانہ سنیارٹی نمبر 1800تک فیصل

Ittehad

ڈاکٹر ریاض احمد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پہلے پرووائس  چانسلر تعینات 

Ittehad

چکوال کالج ختم کیوں کیا عدالت عالیہ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

Ittehad

Leave a Comment