2021 HED News Latest News

عرصہ دراز سے غیر حاضر ایک سو نوے مرد لیکچرز کو شو کاز نوٹس

محکمہ کے پاس ان کی سروس سے غائب ہونے کا ریکارڈ تک نہیں

بر وقت کاروائی ہوتی تو اتنی ہی تعداد میں دوسرے لیکچرر ترقی پا جاتے کیونکہ کیسز شیفرڈ ہونے کی بنا پر اگلے گریڈ میں پرموشن کیلئے سیٹیں محصوص ہوتی ہیں 

جن کی ریٹائرمنٹ ہو بھی ہو رہی ہے یہ چند ماہ یا سال دو سال باقی ہیں انہیں بھی کہا گیا ہے ک اس شو کاز کا سات دن کے اندر جواب دیں

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایک مرتبہ پھر عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک سو نوے لیکچرز کو شو کاز نوٹس نوٹس بھجوا یا ہے کہ سات دن کے اندر اس شو کاز کا جواب دیں ورنہ ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کی تاریخ پیدائش کے حساب سے مدت ملازمت پورے ہونےکو ہے  یا ایک دو یا تین سال باقی ہیں اور اگر وہ سروس میں موجود ہوتے تو ریٹائر اہونے کو ہوتے یہ سب کچھ مضحکہ خیز لگتا ہے کہ یہ کیا ہے ایسا شائد اس لیے ہے کہ محکمہ کے پاس ریکارڈ موجود ہی نہیں کہ کب وہ چپکے سے سروس سے غائب ہو گئے ثبوت اس بات کا یہ ہے کہ جو گذشہ تیس سال سے موجود نہیں احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے ان کے غیر حاضر ہوئے کی تاریخ میں دو ہزار تیرہ درج ہے ایسا سو سے زیادہ کے آگے لکھا ہے باقی کے آگے دو ہزار چودہ پندرہ کی فرضی تاریخیں درج ہیں دل چسپی کی بات یہ بھی ہے کہ ان تمام کے لیے پرموشنز کی سیٹیں بھی ریزرو رکھی گئی ہیں اگر یہ عمل بر وقت کیا جاتا  تو اتنی ہی تعداد میں جونئیر حقدار لیکچرر ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن چکے ہوتے شو کاز نوٹیفیکیشن درج ذیل ہے

Related posts

پنجاب بھر کے کالجوں میں کلاسز کا بائکاٹ اور احتجاجی مظاہرے

Ittehad

مطالعہ پاکستان کا پیپر آؤٹ ہونے پر کنٹرولر امتحانات گوجرانولہ برطرف

Ittehad

انکشمنٹ کے بعد  حکومت  پنجاب کا سرکاری ملازمین پر دوسرا  بڑا وار ۔۔احتجاج  شروع

Ittehad

Leave a Comment