2025 Latest News Press Releases

بیوہ بیٹی پینشنر کی موت کے بعد بھی پینشن کی حقدار ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ

یہ فیصلہ حکومت سندہ کے سندہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کے نتیجے میں دیا گیا

سندہ ہائی کورٹ کے لاڑکانہ بینچ نے سروتھ فاطمہ کیس میں درخواست دہندہ کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے خلاف حکومت سندھ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ کے فیصلے کو دیکھا اور دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور اپیل کو برخاست کر دیا سروتھ فاطمہ سندھ حکومت کے ایک سابق سرکاری ملازم کی بیٹی ہے جو اپنی زندگی میں پینشن لیتا رہا اس کے انتقال کے بعد بیوہ کو فیملی پیشن دی گئی اس کے انتقال پر سروتھ فاطمہ غیر شادی شدہ بیٹی کے طور پر پیشن لیتی رہی شادی ہو جانے پر فیملی پینشن کا سلسلہ منقطع ہوگیا مگر پھر اس نے طلاق لی بطور طلاق یافتہ بیٹی اس کی پیشن کے لیے درخواست کو رد کر دیا گیا اس نے کورٹ سے رجوع کیا

کراچی( میڈیا رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو رکنی بینچ نے جو جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس محترمہ عائشہ ملک پر مشتمل پر پینشن کیس میں ایک تاریخی فیصلہ سنایا مدعیہ سروتھ فاطمہ کے والد سندھ حکومت کے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کا ملازم تھا جس کا 2002 میں انتقال ہوگیا فیملی پینشن اس کی بیوہ کے نام جاری کر دی گئی 2012 میں بیوہ کا انتقال ہوگیا تو فیملی پینشن غیر شادی شدہ بیٹی سروتھ فاطمہ کے نام منتقل ہوگئی وہ شادی تک یہ پینشن لیتی رہی شادی ہو جانے پر پینشن بند کر دی گئی کچھ عرصہ بعد اسے طلاق ہوگئی تو اس نے طلاق یافتہ بیٹی کے طور پر پینشن کی درخواست دی جسے سندھ حکومت نے رد کر دیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ والد کی موت کے بعد بیوہ پنشن کی حقدار نہیں اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا سندھ ہائی کورٹ نے اس کے حق میں فیصلہ دیا سندھ حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی اس اپیل کو سننے کے لیے ایک دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس محترمہ عائشہ ملک شامل تھی سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ کے فیصلے اور دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سنایا کہ حکومت سندھ کا موقف غیر آئینی ہے اور اپیل کو مسترد کر دیا

Related posts

ٹرانسفر کے متمنی کالج اساتذہ کے لیے بڑی خبر۔۔فیز ٹو میں درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

جی سی یولاہور کے وائس چانسلرکو جان سے مار دینے کی دھمکی

Ittehad

پرنسپل کی رہائش گاہ ایک لیکچرر کو الاٹ کر دی گئی

Ittehad

Leave a Comment