2024 Latest News Press Releases

آگیگا کی کال پر پیپلا بھی زیر قیادت میڈم فائزہ السلام آباد دھرنے میں شریک ہوگی

پہلے پروگرام تھا کہ دھرنا ہونا ہے مگر آج ایک گھنٹے کے مظاہرے کی خبر ہے دھرنا ہو یا مظاہرہ آپ پنڈی سے نکلتے ہوئے یہ اندازہ کر لیا اگر میٹرو بس چل رہی ہو تو گاڈی یا موٹر سائیکل فیض آباد پارک کر کے بذریعہ میٹرو سول سیکرٹریٹ پہنچیں تاکہ وہاں آپ کو دقت نہ ہو آخری پروگرام کے مطابق احتجاج ساڑھے دس سے بارہ بجے تک ہے

کالج کے متعلق دوست اساتذہ اور دیگر ملازمین پیپلا کا بینر پہچان کر اس کے پیچھے جمع ہوں محترمہ فائزہ اور دیگر قائدین قیادت کر رہے ہونگے

السلام آباد ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔کل عین اس وقت جب قومی اسمبلی کے فلور پر وزیر خزانہ بجٹ دو ہزار چوبیس ۔۔پچیس کے اعداد و شمار پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہوں گے پاکستان کے سرکاری ملازمین کی تنظیمیں حکومت کے متوقع ملازم دشمن روئیے کے خلاف احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ہمیشہ کی طرح سرکاری ملازمین ایک مطالبہ تو یہ ہوتا ہی ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائے مگر کچھ عرصہ سے حکومت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کہنے پر پینشن اصلاحات لانے کی کوششیں کر رہی ہے جو ان کے مستقبل کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے مترادف ہے اس پر پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین سخت غصے میں ہیں ان منفی اقدامات لانے میں پنجاب حکومت سب سے آگے آگے ہے وہ لیو انکیشمنٹ رولز پر کاری ضرب گذشتہ برس لگا چکی ہے اور اب یہ خطرہ منڈلا رہا ہے کہ وہ وفاق کی تقلید میں نئے ملازمین کے لیے موجودہ پنشن سسٹم یکسر رول ڈاؤن کرنے اور موجودہ پینشن سسٹم میں ایک واضح کٹ لگانے کا رہی ہے اگر حکومتیں ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو سرکاری ملازمت ایک بے لذت گناہ بن کے رہ جائے گی پنجاب کے پرائمری سکولز کو پرائیویٹائز کر کے ملازمین سے چھٹکارا پا کر اپنی معیشت سنوارنے کی کوشش الگ سے کر رہی ہے جس سے لاکھوں ٹیچرز کے بے روز گار ہونے کا خطرہ ان گھرانوں کو عدم تحفظ سے دوچار کیے ہوئے ہیں لگ رہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں ان سکول اساتذہ اور حکومت میں ایک میدان لگنے کا امکان ہے اس پس منظر میں ٹریڈ یونینوں کا بھی ایک کڑا امتحان ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو بچا بھی پاتی ہیں یا نہیں

Related posts

گورنمنٹ کالج وہاڑی کے اتحاد اساتذہ پاکستان یونٹ کی تنظیم نو۔۔اکرم عتیق صدر اور اکرام غنی جنرل سیکرٹری منتخب

Ittehad

  سرکاری ملازمین کو ماہ ستمبر کی تنخواہ کی ادائیگی تیس سمبر کو یقینی بنائی جائے ۔۔فنانس ڈیپارٹمنٹ 

Ittehad

گریڈ بیس میل کی نا مکمل سنیارٹی لسٹ جاری

Ittehad

Leave a Comment