HED News Latest News

یو ای ٹی:سرکاری اداروں میں بھی ملازمین کی تنخواہوں سےبھاری کٹوتیاں

لاہور(خصوصی رپورٹ) نجی تعلیمی ادارے تو اپنےملازمین کی تنخواہوں میں پہلے ہی کٹوتیاں کررہے تھے۔ حیرت انگیز طور پر یونیورسٹی آف انجیجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے بھی جون کی تنخواہ جو یکم جولائی کو ادا کی گئی بھاری کٹوتیاں کرکے دی۔ یاد رہےیو ای ٹی لاہورایک سرکاری ادارہ ہے۔یونیورسٹی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں تنخواہوں میں کٹوتیوں کی وجہ حکومت جانب ہائر ایجوکیشن کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی،حکومت کی جانب سے ری فنڈایبل قرضوں کی عدم ادائیگی اور کرونا وبا کی وجہ سے طلباء کی جانب سے فندز کا وصول نہ ہونا بتایا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق یکم جولائی کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے یونیورسٹی کو 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کی کمی کا سامنا ہے۔اس لئے 22 سکیل کے ملازمین کی تنخواہ میں سے 50 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔18 سے 21 سکیل تک کے ملازمین کی تنخواہ سے 35 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔17 سکیل والے کی کٹوتی 30 فیصد ہوئی۔11 سے 16 سکیل تک کٹوتی 20 فیصد ہوئی۔ 5 سے 10 سکیل تک 10 فیصد کٹوتی ہوئی جبکہ ایک سے 4 سکیل تک کوئی کٹوتی نہیں ہوئی۔ اے کلاس پینشنرز کے لئےکٹوتی 35 فیصد،بی کلاس والوں کے لئے 30 فیصد جبکہ سی کلاس پینشنرز کے لئے کوئی کٹوتی نہین کی گئی۔مراسلے کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ تنخواہوں سے کٹوتی کی جانے والی رقم کے بقایا جات کب واپس کئے جائیں گے۔یہ کہا گیا ہے کہ جب مالی معاملات بہتر ہوں گے تو ان کی ادائیگی کردی جائے گی۔ مراسلے کا لنک درج ذیل ہے۔

https://www.ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/UET-Pay-Cuts.jpeg

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسرز مرد و خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ بائیس جولائی سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی

Ittehad

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پھر تبدیل

Ittehad

ویکینسی خالی کہاں پتہ کروانے کی ضرورت نہیں بس کلک کریں

Ittehad

Leave a Comment