2023 HED News Latest News

کالج ٹیچر انٹرنی بارے میٹنگ اج ہوگی بار بار یاد دہانی کے باوجود ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ کے ایما پر سیکشن افیسر نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو یہ خط لکھا ہے جس میں کہاں گیا ہے کہ کالج وائز ضلع وائز سی ٹی ائی کی ضرورت بارے تمام ریکارڈ لے کر چار بجے بعد دوپہر ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ کے چیمبر میں ائئیں 

اگرچہ تاخیر ہو چکی ہے پھر بھی اگر تیز روی سے کام کیا جائے تو طالب علموں کو کچھ فائدہ پہنچ سکتا ہے بہتر ہوتا یہ کام تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے کر لیا جاتا اور اب تک سی ٹی ایز کی تعیناتی کا عمل ہو چکا ہوتا

لاہور(نامہ نگار) کل مورخہ 26 ستمبر 2023 کو محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ بجٹ کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کو ایک خط لکھا گیا ہے جس کے مخاطب ڈی پی ائی کالجز،ایڈیشنل ڈی پی ائی کالجز اور ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی ائی کالجز پنجاب ہیں قط کے مندرجات کے مطابق ان اصحاب کو 20 ستمبر اور 25 ستمبر کو دو خطوط ارسال کیے گئے جن میں کالج ٹیچر انٹرنی نے کے لیے ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا مگر تا حال یہ ریکارڈ مذکورہ دفتر کو فراہم نہیں کیا گیا ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام کالجز میں جہاں جہان سی ٹی ایز کی ضرورت ہے اس کا تمام ریکارڈ کالج وائز ضلع وائزہمراہ لیکر اج بعد دوپہر ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ کے چیمبر میں چار بجے تسریف لائیں بھرتی بارے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے اگرچہ اس عمل میں خاصی تاخیر ہو چکی ہے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے پھر بھی اگر  کام  سبک رفتاری سے کیاجائے تو طالب علموں کو کچھ فائدہ  ہو سکتا ہے

Related posts

 سرگودھا۔کیمسٹری کے معروف استاد پروفیسر احسان بلوچ انتقال کر گئے 

Ittehad

سی ٹی آئی کی سیٹوں میں کمی تمام فریقین پریشان

Ittehad

وفاق اور باقی تین صوبوں نے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ۔کیا پنجاب میں کیوں نہ کیا گیا ملازمین میں تشویش کی لہر 

Ittehad

Leave a Comment