2024 General Notifications Latest News

ریٹائرمنٹ کے قریب سرکاری ملازمین سخت پریشان

آئندہ بجٹ میں پنشن اصلاحات کے خطرے کے پیش نظر پری میچور ریٹائرمنٹ کا سوچنے والوں کا ٹائم بھی نہیں رہا اب تو حکومت پر دباؤ بڑھا کر ہی اس سے بچا جا سکتا ہے لیو انکیشمنٹ کے بعد دوسرا بڑا جھٹکا

دیگر شرائط پوری کیے بنا کوالیفائنگ سروس پوری کر کے ریٹائر منٹ نوٹیفکیشن جاری کروانے والوں اور ان کے نوٹیفکیشن جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔ آیندہ مالی بجٹ میں پینشن اصلاحات کا خطرہ تقریباً نظر آ رہا ہے اس کے پیش نظر ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ جانے والے سرکاری ملازمین میں یہ سوچ پیدا ہو رہی تھی کہ کیوں نہ اس سے بچنے سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر اس سے بچا جائے ایسے ملازمین کے لیے حکومت نے ایک لیٹر جاری کیا ہے کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کےیے ضروری ہے کہ تین ماہ قبل اس کا نوٹس مجاز اتھارٹی کو دیا جائے جو دیگر شرائط پوری کرنے کے بعد قابل قبول ہونا چائیے کیونکہ ان کے مطابق ماضی قریب میں موصول ہونے والی درخواست دہندہ میں سے کچھ دیگر شرائط پوری نہیں کر رہے جیسے کہ انہوں نے دیگر شرائط کے بغیر چھٹیاں شامل کر کے کوالیفائنگ سروس پوری کروا کر ریٹائر منٹ نوٹیفکیشن جاری کروا لیا ہے ان جاری کرنے والے افسران کے خلاف بھی انکوائری کھولیں جا رہی ہیں اور اب جو شرائط پوری کر بھی رہے ہیں ان کے لیے تین ماہ کی شرط پوری کرنے کا اب وقت نہیں رہا تین ماہ جولائی میں پورے ہونگے اور اس وقت تک کلہاڑا چل چکا ہو گا ایسے ملازمین کو لیو انکیشمنٹ کے لاکھوں کے نقصان کے بعد دوسرا لاکھوں کا نقصان گریجویٹی اور ہمیشہ کے لیے پنشن کی رقم میں کٹوتی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اب ایک ہی صورت بچتی ہے کہ جینوئن لیڈر شپ کل پاکستان الائنس بنا کر حکومت پر دباؤ بڑھائیں اور وقتی خطرہ سے بچا جائے ماضی کے لیو انکیشمنٹ پر مریم وعدہ لینے والی لیڈر شپ تو اب منہ چھپاتی پھر رہی ہے

Related posts

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر سڑک حادثے میں جاں بحق 

Ittehad

لاہور کے دو بڑے بوائز کالجز میں مستقل پرنسپل تعینات

Ittehad

ہائی کورٹ نے جامعہ ٹاؤن پنجاب یونیورسٹی کے مشہور کیس کا فیصلہ سنا دیا

Ittehad

Leave a Comment