اکیس اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر امتخانی شیڈول میں یہ رد وبدل کی گئی ہے لاہور بورڈ کی پہلے سے جاری ڈیٹ شیٹ میں آج یعنی 20 اپریل کو کیمسٹری ،جیالوجی،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ،شماریات اور لائبریری سائنس کے پیپرز رکھے گئے تھے اب یہی پیپرزتئیس مئی اور22 اپریل کو انگریزی لازمی کا پیپر شیڈول کیا گیا تھا اب یہ پیپر پچیس مئی کو ری شیڈول کیا گیا ہے
لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی،، لاہور تعلیمی بورڈ ایک عرصہ قبل ہی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دیتا ہے اسی پریکٹس کے تحت انٹرمیڈیٹ کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی مگر اچانک الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا اب یہ انتخابات اکیس اپریل کو ہونے جا رہے ہیں ظاہر ہے ان انتخابات میں بطور پریذائیڈنگ آفیسرز و دیگر عملہ محکمہ تعلیم سے لیا جاتا ہے اور یہی عملہ بورڈ و یونیورسٹی کے امتحانات میں نگرانی کے فرائص انجام دیتا ہے انہوں نے آج الیکشن میٹریل الیکشن کمیشن سے موصول کر کے الیکشنز سٹیشنزپر پہنچ کر کل ایکشن کروانا ہے پرسوں وہ عملہ شائد تھکا ہوا بھی ہوگا یا شاہد فرائض کی۔انجام دہی سے بھی ابھی فارغ نہ ہو سکے لہذا بورڈ اتھارٹیز نے ان دونوں دنوں کے پیپرز ری شیڈول کر دئیے ہیں بیس اپریل کو ہونے والے پانچ پیپرز کیمسٹری ،جیالوجی،ہیلتھ و فزیکل ایجوکیشن ،شماریات اور لائبریری سائنس کے پیپرز اب تئیس مئی اور 22 اپریل کو منعقد ہونے والا انگریزی لازمی کا پیپر اب پچیس مئی دو ہزار چوبیس کو ہوگا