2020 HED News Latest News

چھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں/ کالجز۔ کے19 سب کیمپسز غیر قانونی

ائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے متعلق سیکشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق 6 پرائیویٹ یونیورسٹیوں/ کالجز کے 19 سب کیمپسز غیر قانونی قرار دے کر انہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان یونیورسٹیوں کے چیئرمین وائس چانسلر ز کے نام الگ الگ خطوط میں ان سب کیمپسز کوبند کرنے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیرِ چلائے جا دہے تھے ان میں سنٹرل پنجاب یونیورسٹی لاہور ہے جس کے بہاولپور٫فیصل آباد٫ گوجرانولہ ٫ ملتان٫ سیالکوٹ٫ راولپنڈی٫گجرات اور سرگودھا کیمپسز غیر قانونی ہیں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا سیالکوٹ کیمپس غیر قانونی قرار دیا گیا ہے قرشی یونیورسٹی مرید کے کا لاہور کیمپس غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا ہجویری یونیورسٹی کا شیخوپورہ کیمپس غیر قانونی قرار دیا گیا ہے نیشنل کالج کے بہاولپور٫ گجرات٫ سیالکوٹ اور رحیم یارخان کیمپسز غیر قانونی ہیں سپیرئیر کالج کے فیصل آباد٫ سرگودھا٫۔ خان پور٫ اور بہاولپور کیمپسز غیر قانونی قرار دیے گئے ہیں


Related posts

پنجاب کے تیرہ اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ،ایک خاتون ڈائریکٹر اوردو خواتین پرنسپل درکار ہیں فوری ان لائن درخواست دیں

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی:امتحانات کا شیڈول جاری

Ittehad

صدمات ۔۔۔ راو اعجاز کو صدمہ ۔ دلشاد رسول و حافظ فاروق کو صدمہ

Ittehad

Leave a Comment