2022 HED News Latest News

  لاہور ڈویژن کی جانب سے پرنسپلز کو نئے تعلیمی سال کے پالیسی معاملات پر بریفینگ

پچیس جولائی دو ہزار بائیس کو لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر جناب شہزاد منور وڑائچ نے لاہور کے تمام مردانہ /زنانہ کالجز کی ایک میٹنگ بلوائی جس میں کالجز کے پرنسپل صاحبان اور فوکل پرسنز نے شرکت کی لاہور تعلیمی ڈائریکٹ کے علاؤہ اس میٹنگ کے انعقاد میں لاہور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت بھی حاصل تھی چند ہی روز میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے کو ہے نئے داخلوں بھی سر پہ ہیں موسم برسات میں ڈھنگی بھی سر اٹھایا کرتا ہے اور محکمہ ہائر ایجوکیشن اس کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ان تمام اہم موضوعات پر ڈائریکٹر کالجز نے حکومت کی ترجیحات اور پالیسی بارے پرنسپلز کو ہدایات دیں یہ میٹنگ گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ کے خوبصورت و وسیع ہال میں منعقد ہوئی محکمہ ہائر ایجوکیشن کی نمائندگی ڈائریکٹر کالجز جناب شہزاد منور وڑائچ ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ نورین اختر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی نمائندگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر  سید میڈم علی نے کی 

Related posts

فپواسا کے وفد کی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات

Ittehad

تعلیمی بورڈز امتحانی عملے کے معاوضہ جات میں بیس فیصد اضافہ کریں گے

Ittehad

ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین سنیارٹی نمبر 39 تک ترقی پا گئیں ۔۔ تمام گریڈ 19 کی پرموٹی ہیں

Ittehad

Leave a Comment