2023 Latest News Press Releases

قصور کے پندرہ اساتذہ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ،مظاہرہ کر  رہے تھے ریاض گجر جیل منتقل

ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو پرچے کر کے ہراساں کرنے اور محکمے کے افسران کو جواب طلبیاں اور شو کاز دے کر ڈرانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے پہلے ایف آئی آر درج کی جاتی ہے پھر اسے ڈیٹنشن آرڈرز میں تبدیل کر دیا جاتا ہے ریاض گجر تحریک اساتذہ پنجاب کے ڈویژنل رہنما ہیں انہیں کل ان کی رہائش گاہ پروفیسرز کالونی گوجرانولہ سے گرفتار کیا ڈیٹنشن آرڈرز  بھی نہیں دیتے

لاہور۔ اطلاع ملی ہے کہ قصور کے پندرہ اساتذہ جن میں سکول و کالج دونوں اطراف کے لوگ شامل ہیں مین فیروز پور روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر ایف آئی درج کروا دی الزام یہ لگایا گیا ہے کہ ٹریفک بلاک کر کے نقص امن کے مرتکب ہو رہے تھے ان پندرہ افراد میں کچھ کالج کیڈر اور کچھ سکول  کیڈر کے اساتذہ ہیں حکومت بوکھلاہٹ میں ہے ضلعی انتظامیہ کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ لیڈ کرنے والوں کو ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر کے یا نظر بندی کے آرڈرز جاری کر کے ہراساں کیا جائے کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کرنے سے باز آ جائیں گوجرانولہ سے تحریک اساتذہ کے رہنما جو گزشتہ پیپلا الیکشن میں ڈویژنل صدر کے امیدوار بھی تھے انہیں ان کی رہائش گاہ واقع۔پروفیسرز کالونی سے رات کے وقت گرفتار کر لیا گیا ڈیٹنشن آرڈرز جاری کر کے انہیں جیل بھجوا دیا گیا ہے

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پر تعیناتی کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں

Ittehad

سرکاری جامعات کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے گرانٹس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ڈاکٹر عبد الستار/ڈاکٹر احتشام

Ittehad

صوبائی کابینہ نے بھی اٹھارہ کالجوں کی خود مختاری ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔

Ittehad

Leave a Comment