2024 Latest News Press Releases

دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت ملے گی رول سترہ اے بحال

کچھ ماہ قبل پنجاب حکومت نے اس رول کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا اور سرکاری ملازمین کی بیوہ /بچوں کو اس سہولت سے محروم کر دیا تھا

لاہور ،نمائندہ خصوصی ، الیکٹرونک میڈیا سے جاری ایک خبر کے مطابق حکومت پنجاب نے چند قبل کیے گئے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے رول سترہ کو بحال کر دیا ہے کچھ سالوں قبل پنجاب حکومت نے رول سترہ اے کا نفاذ کیا تھا جس کے تحت دوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازم کی بیوہ یا ایک بچے کو ملازمت دی جاتی تھی ان پڑھ کو درجہ چہارم جبکہ پڑھے لکھے بچے یا بیوہ کو دفتر میں بطور کلرک یا کوئی ہم بلہ ملازمت ہوتی تھی اس سے مرحوم سرکاری ملازم کے خاندان کو سپورٹ دینا مقصود تھا مگر چند ماہ قبل اچانک اسے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا سرکاری ملازمین کی تنظمیں خصوصاً پرائمری ٹیچر یونینز اور اپیکا اسکی بحالی کا مطالبہ کر رہی تھیں اس سلسلے میں چند ماہ قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کی خبر کو یہ تنظیمیں اپنی کارکردگی کے کھاتے میں ڈال رہی ہیں تاہم اس ضمن میں کوئی ڈی نوٹیفائی کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن سامنے نہیں ایا

Related posts

تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکسانیت لانے کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش

Ittehad

یونیورسٹیوں سے واپس آنے والے 34 پروفیسروں کی مختلف کالجوں میں تعیناتی

Ittehad

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کالجز کا دفتر لیک روڈ شفٹ کر دیا گیا بلڈنگ اصل حالت میں بحال کی جائے گی

Ittehad

Leave a Comment