پچیس فیصد ٹیکس چھوٹ بحالی کا کوئی لیٹر اکاؤنٹ آفیسز کو موصول نہیں ہوا لہذا ساڑھے بارہ مئی کی ٹنخواہ میں کٹ گیا اور اتنا ہی جون کی تنخواہوں سے کٹے گا یہ کٹوتی بعض کیسز میں سرکاری ملازمین کی کل تنخواہ کا 25 سے 30 فیصد ہے
تنخواہوں کا ایک بڑا حصہ انکم ٹیکس میں کٹ گیا یہ اتنا اچانک ہوا کہ اس نے سرکاری ملازمین کے اوسان خطا ہوگئے عید کی ساری پلاننگ دھری کی دھری رہ گئے عید اب ایسے ہی گزرے گی
لاہور (نامہ نگار ) سرکاری ملازمین دو ماہ سے مطمئن بیٹھے تھے کہ انکم ٹیکس میں 25 فیصد چھوٹ کا مسلہ طے پا گیا ہے اور اسے بحال کرنے کے بعد ایف بی آر نے چھوٹ ختم کرنے کا لیٹر واپس لے لیا ہے مگر اجانک ماہ مئی کی سیلری بنکوں میں آئی تو تنخواہوں سے ایک خطیر رقم کم تھی تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ اکاؤنٹ آفیسز والے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی بحالی سے بے خبر نکلے اور انہوں نے رکی ہوئی 25 فیصد چھوٹ واپس والے لیٹر کی روشنی میں کٹوتی کیا آدھی رقم اس ماہ اور آدھی جون 2025 کی تنخواہوں سے کاٹنے کا فیصلہ کیا یہ آدھی ٹیکس کی رقم اتنی زیادہ تھی کہ بعض کیسز میں ایک تہائی تنخواہ کٹ گئی عید الاضحی کا موقع تھا عید کے خرچوں کی پلاننگ ہو رہی تھی کہ اچانک اس خبر نے سرکاری ملازمین کے اوسان خطا ہوگئے اب قائدین پھر جد وجہد کریں گے اور بحالی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کٹوتیاں کروائیں گے مگر اب اس ماہ تو کچھ نہیں ہو سکے گا شائد اگلے ماہ کی کٹوتی بچ جائے اور یہ جو زاید رقم ایف بی آر کو چلی گئی اس کی ایڈجسٹمنٹ ایک مشکل مرحلہ ہوگا بہرحال یہ عید تو ایسے ہی گزرے گی