2024 HED News Latest News

پروفیسر شہزاد منور کو ڈائریکٹر گوجرانولہ کا چارج سونپ دیا گیا

وہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ کام کر رہے ہیں اس سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور رہے اور ان کے پاس ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کا چارج رہا جسے انہوں نے بطریق احسن سرانجام دیا امید ہے کہ گوجرانولہ دگر گوں انتظامی حالات میں بہتری لانے کے لیے یہ فریضہ سونپا گیا ہے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے آج آٹھ جنوری 2024 کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ پروفیسر شہزاد منور کو ڈائریکٹر گوجرانولہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے پروفیسر زاہد فاروق کو اس عہدے سے ہٹا کر انہیں چارج دیا گیا ہے انہیں اس عہدے کے انتظامی ا خیارات دینے کے ساتھ ڈی ڈی او کے مالی اختیارات بھی دئیے گئے ہیں پروفیسر شہزاد منور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ کام کر رہے اس سے قبل وہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور کام ک رہے تھے ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر سلمان خان کی ٹرانسفر کے بعد تقریباً ایک سال چار ماہ تک ان کے پاس ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کا چارج رہا جسے انہوں نے بطریق احسن سرانجام دیا یہی وجہ ہے کہ گوجرانولہ ڈویژن کے انتظامی حالات دگرگوں تھے تو انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے

Related posts

سستی ترین یونیورسٹیاں بنانے کے فن میں یکتا پاکستانی بیوروکریسی

Ittehad

ملک میں ہنگامی صورتحال کے باعث نہم کلاس کے موخر ہونے والے پیپرز کی نئی ڈیٹ شیٹ 

Ittehad

ٹریننگ بیج ٹو کے لیے ہدایت اور میٹنگ جوائن کرنے کا طریقہ کار

Ittehad

Leave a Comment