College News Latest News

بجٹ کے خلاف ایپکا اور دیگر یونینز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں گے۔پی پی ایل اے

لاہور(پریس ریلیز) پنجاب پروفیسرزاینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد رمضان گرو نے بجٹ میں ہونے والی انانصافیوں کے خلاف صوبہ بھر کی ایسوسی ایشنز اورٹریڈ یونینز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرنے پر مشاورتی عمل کا آغاز کردیا ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے بھی اپنے 15 جون کے ہونے والے اجلاس میں مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اجلاس پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری خالد جاوید سنگھیڑہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجاب سے کلرکس کی تمام نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد ایپکا کے صدر ظفر علی خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں تمام متاثرہ سرکاری ملازموں کے ساتھ مل کر احتجاج کے لئے رابطوں اور تمام کلرکس کو احتجاج کی متوقع کال کے لئے تیار رہنے کا کہا ہے۔پی پی ایل اے کے صدر ملک محمد رمضان گرو پہلے ہی مشترکہ احتجاج کے لئے کوششوں کا اعلان کرچکے ہیں۔آئندہ چند دن میں پی پی ایل اے کی قیادت اور اتحاد اساتذہ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں لائحہ عمل طے کرلیا جائے گا۔خاص طور پر اس بات پر غور کیا جائے گا کہ وبا کے دنوں میں احتجاج کو کیسے مکن بنایا جاسکتاہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس،انجینئرز ایسوسی ایشن،انجمن پٹواریاں اور سکول ٹیچرز یونین اور دیگر ٹریڈ یونینز کے ساتھ مل کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جائے گی۔

Related posts

پے پروٹیکشن۔اتحاد اساتذہ کی سابقہ و موجودہ قیادت کی کاوشیں رنگ لانے کوہیں

Ittehad

پروفیسرز،ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہوں سے کٹوتی ہے رول چل گیا لیکچررز بچ گئے 

Ittehad

بنگلہ دیش ہنگاموں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی سپریم کورٹ نے کوٹہ سات فیصد کر دیا

Ittehad

Leave a Comment