HED News Latest News

حکومت تنخواہوں کے معاملے پرنظرثانی کرکے تصادم کی فضا کوختم کرے ،اتحاداساتذہ

لاہور(پ ر) اتحاد اساتذہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد عارف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں کے اضافے کے معاملے پرسرکاری ملازمین کی حق تلفی نہ کرے۔ڈالر کی قیمت میں اضافے اور مہنگائی کی شرح بڑحنے سے ملازمین کی حقیقی آمدنی میں واضح کمی ہوئی ہے۔جس پر ہمدردانہ توجہ دینا حکومت کا کام ہے۔ذرئع کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے دس فیصد تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی سفارش کی تھی جس پر 25 ارب کے اخراجات آنے تھے جبکہ حکومت کے پاس 80 ارب موجود تھے۔اطلاع کے مطابق وسائل دستیاب ہونے کے باوجود آئی ایم ایف نے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔اگر حکومت ایسا کر دیتی تو اگرچہ یہ اضافہ کم ہوتا لیکن اسے ان حالات میں قبول کر لیا جاتا لیکن واغح انکار نے ملازمین کے جذبات کو مشتعل کر دیا۔اتحاد اساتذہ ایک مرتبہ پھر حکام کو مشورہ دیتی ہے کہ معمولی اشک شوائی ملازمین کے مسائل میں تخفیف کر سکتی ہے اور حکومت اور ملازمین کے درمیان تصادم کی فضا کو ختم کر سکتی ہے۔ لہذا فی الفور دانشمندانہ اقدام کر کے یہ معمولی اضافہ کردیا جائے۔

Related posts

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بوگس تعیناتی احکامات جاری کرنے پر آنٹی کرپشن کے حوالے کر دیا

Ittehad

  چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل رخصت پر چلے گئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ٹرانسفر 

Ittehad

محترمہ ماریہ طارق جناب خالد پرویز کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ۔۔خالد پرویز کو محکمہ سروسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت 

Ittehad

Leave a Comment