College News Latest News

کمرے کتابوں سے بھر دئیے،طلباء کھلے آسمان تلے

پیرمحل – گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پرائمری حصہ میں جس میں چھ سات کمروں میں سیکڑوں طلبا زیر تعلیم ہیں سکول کے کمروں میں طلبا کو مہیا کی جانے والی کتابوں کا ویئر ہائوس قائم کردیا گیا جس سے طلبا کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ، موسم میں گرمی کی حدت بڑھنے اور بچوں کیلئے سایہ دار جگہ نہ ہونے کے باعث طلبا اور اساتذہ سخت پریشان ہیں ۔ سی او ایجوکیشن ٹوبہ کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے سکول کے کمروں میں ویئر ہائوس موجود ہے ،دوسری جانب والدین نے معصوم سینکڑوں طلبا کو کھلے آسمان تلے بٹھانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ویئر ہائوس ایجوکیشن آفس یا کسی دیگر بلڈنگ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related posts

شازیہ انور ڈکیتی کیس کے ملزمان کا گرفتار نہ ہونا پنجاب پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

Ittehad

  پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈنگ ٹپاؤ بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے اعلی ترین انتظامی عہدے پر عارضی تقرریاں 

Ittehad

خواتین آسسٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 910 تا 1100 تکمیل کے آخری مراحل میں 

Ittehad

Leave a Comment