2022 HED News Latest News

ایسوسی ایٹ پروفیسر مرد و خواتین اور لیکچررز مرد و خواتین کے نئے بیجز کی ٹریننگ کل سے شروع

ایک سو پانچ ایسوسی ایٹ پروفیسرز میں 54 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز ۔ تیس خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز جبکہ اکیس چیف انسٹرکٹر شامل ہیں

ایک سو چھ لیکچررز میں اسی مرد لیکچررز جبکہ چھبیس خواتین لیکچررز شامل ہو نگی

جیسا کہ آپ سب لوگ بخوبی آگاہ ہیں کہ پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کی باہمی کاوشوں سے ٹریننگ کی عمل میں کچھ تیزی آئی ہے یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ اسسٹنٹ پروفیسر ز خواتین کی چار ہفتوں کی ٹریننگ کے دو ہفتے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ پہلے بیج کے لیکچررز اپنی دو ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں اب ترقی کے منتظر ایک سو پانچ ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور ایک سو چھ مرد وخواتین لیکچررز کی ٹریننگ کے اگلے بیجز کی ٹریننگ کا کل سترہ جنوری دو ہزار بائیس سے آغاز ہونے جا رہا ہے اسسٹنٹ پروفیسر کے اگلے ٹریننگ بیجز کی ٹریننگ کی ٹریننگ کی شروعات پچیس جنوری دو ہزار بائیس سے متوقع ہے کل سے جن ایسوسی ایٹ پروفیسرز مر و خواتین اور لیکچررز مرد وخواتین جن کی ٹریننگ کل سے شروع ہو رہی ہے ان کی رہنمائی کے لیے کچھ ہدایات ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے کہ کسی دقت کی صورت میں آپ نے کس سے رابطہ کرنا ہے اور ایچ ای سی کی جانب سے میکرو سافٹ میٹنگ گائیڈ  مہیا کی گئی ہے آپ  ان دونوں کو بغور پڑھ لیں سمجھ لیں آپ نے کیسے اس میٹنگ جوائن کرنا ہے کیا چیزیں اس کے لیے درکار ہیں کیسے اسے انسٹال کرنا ہے کیسے میٹنگ جوائن کرنی ہے وغیرہ وغیرہ یا کسی دوسرے ساتھی کی مدد لے لیں کل شروع ہونے والے ٹریننگ بیج میں جو ایسوسی ایٹ پروفیسر شامل ہیں ان کی ٹریننگ کا دورانیہ چھ ہفتوں کا ہے یہ سترہ جنوری سے شروع ہو کر پچیس فروری کو احتتام پذیر ہو گا مرد سنیارٹی نمبر 168 تا 259 (کل 54) خواتین سنیارٹی نمبر 1تا 30 (کل30) جبکہ کامرس ونگ کے چیف انسٹرکٹر سنیارٹی نمبر 1تا 21 (کل 21) اس میں شامل ہونگے ان کی کل تعداد 105 ہے  یہ ٹرینگ متواتر روزانہ دس سے شام چار بجے تک ہوگی اس کے سب کو اطلاع ایچ ای سی کی جانب سے دی جا چکی ہے رابطے کے لیے ویب سائٹ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس سے ذریعے آپ اس میں شامل اراکین سمیت ریسورس پرسن سے رابطہ کر کے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں لیکچررز دو ہفتے کی ٹریننگ لیں گے سنیارٹی نمبر 2082 تا 2170 کے مرد لیکچررز اور سنیارٹی نمبر 55 تا 81 خواتین لیکچررز اس کا حصہ ہونگے اسی مرد اور چھبیس خواتین کل ایک سو چھ لیکچررز اس بیج میں ٹریننگ لیں گے ان تمام کو بھی ڈی پی آئی کی جانب سے ضروری اطلاعات فراہم کر دی گئی ہیں  مرد و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور مرد وخواتین لیکچررز ٹرینی کی لسٹیں ذیل میں پوسٹ کی جا رہی ہیں

LIST-FOR-DIRECTORS-DDCS-converted

BATCH-2-3-4-LECTURERS-INSTRUCTORS-1-converted

Related posts

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پرموشنز کیسز آج سیکرٹریٹ پہنچ گئے

Ittehad

اساتذہ کا بھر پور احتجاج دیکھ کر وائس چانسلر  اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔

Ittehad

پرائیویٹ سکول ایکٹ کا حتمی ڈرافٹ تیار/لا ڈیپارٹمنٹ کو بھیجا جا رہا ہے

Ittehad

Leave a Comment