2024 Latest News Obituary

سول لائنز کالج کے زوالوجی کے جواں سال اسسٹنٹ پروفیسر عامر ندیم  انتقال کر گئے

ان کی عمر تقریباً 46 برس تھی زوالوجی کے سب سیکشن انٹامالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لاہور کالج یونیورسٹی سے حاصل کی بہت خوش مزاج ، خوش گفتار اور یار باش شحصیت کے حامل انسان تھے گزشتہ سات برس سے عارض قلب میں مبتلا تھے کل رات تکلیف ہوئی اور آج صبح دنیا فانی کو الوداع کہہ گئے

لاہور۔۔ نمائندہ خصوصی۔۔گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور کے شعبہ زوالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر ندیم آج صبح دل کا دورہِ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیں گزشتہ سات برس سے مرض قلب کی تکلیف تھی اور علاج چل رہا تھا مگر کل رات انہیں یہ تکلیف ہوئی تو جانبر نہ ہو سکے مرحوم ڈاکٹر عامر ندیم نے بطور کنٹریکٹ لیکچرار زوالوجی 2009 سے تدریسی سفر کی شروعات کی اس وقت انہیں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جنڈیالہ شیر خان ضلع شیخوپورہ تعینات کیا گیا تقریباً دو سال وہاں خدمات سر انجام دینے کے بعد آبائی شہر لاہور ٹرانسفر ہوگئی 2017 میں بذریعہ ڈائریکٹ سلیکشن اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے اور گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج میں انٹامالوجی تعیناتی ہوئی کچھ عرصہ وہاں گزار کے واپس گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور میں ٹرانسفر ہوگئی جہاں وہ آخری سانس تک خدمات سر انجام دیتے رہے انہوں نے ژوالوجی کے سب سیکشن انٹامالوجی میں ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھا اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی مرحوم ایک نفیس ،خوش مزاج ،خوش گفتار اور یار باش شحصیت کے مالک تھے یقیناً ان کی جانے کی عمر نہ تھی ان کی بے وقت موت پر اساتذہ برادری کی ہر آنکھ اشک بار ہوگئی اتحاد اساتذہ دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین

Related posts

چیرمین تعلیمی بورڈ ملتان کے لیے اہل امیدواران سے تئیس اپریل تک درخواستیں طلب

Ittehad

ڈی پی آئی آفیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ کی اسامی پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

Ittehad

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں

Ittehad

Leave a Comment