2024 Latest News Press Releases

ڈاکٹر فرخ نوید سیکرٹری اور منیب الرحمن کو سپشل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا

ڈاکٹر فرخ نوید پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں پی ایچ ڈی ہیں اس سے قبل وہ چیف منسٹر آفیس میں سیکرٹری عمل درآمد کام کر رہے تھے سابق سیکرٹری خالد سلیم کو کہیں بھی پوسٹ نہیں کیا گیا وہ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو اگلی پوسٹنگ کے لیے رپورٹ کریں گے سپشل سیکریٹری شاہدہ فرخ نوید کو ایم ڈی سپشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے

لاہور ۔۔نئی صوبائی حکومت کی آمد کے ساتھ ہی بیوروکریسی کی پوسٹنگ ٹرانسفر کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے یہ ہر دفعہ ہوتا ہے کہ اپنی پسند اور اعتماد کے لوگوں کی ٹیم بنائی جاتی ہے سیکرٹری خالد سلیم کو ٹرانسفر کر کے انہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ان کی جگہ چیف منسٹر ہاؤس کے سیکرٹری امپلیمنٹیشن ڈاکٹر فرخ نوید کو تعینات کیا گیا ہے ڈاکٹر فرخ نوید مانچسٹر یونیورسٹی ہو کے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ڈاکٹریٹ ہیں اور اس حوالے سے آپنے مضمون میں ماہر خیال کیے جاتے ہیں سپشل سیکریٹری مسز شاہدہ فرخ نوید کو بھی ٹرانسفر کر کے ایم ڈی سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ منیب الرحمن کو سپشل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے

Related posts

جشن بہاراں  گلبرگ کالج۔دیال سنگھ شالیمار اور ساہیوال میں شاندار تقریبات

Ittehad

لاہور کی خواتین کالج اساتذہ نے ٹریننگ کےدو ہزار روپے الیکشن کمیشن کو بخش دینے کا فیصلہ کر لیا

Ittehad

اڑسٹھ مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی کی منظوری ۔اٹھ کے کیسز ڈیفر

Ittehad

Leave a Comment