2024 Latest News Press Releases

پرنسپل نرہت الرحمن رانجھا 3 اپریل 2024 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونگے رمضان کی آمد کی بنا پر الوداعی تقریب 9 مارچ کو منعقد کی گئی

انہوں نے تقریبا 34 سال محکمہ ہائر ایجوکیشن کو خدمات دیں سوائے ابتدائی پانچ ماہ کے جو انہوں نے گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے ساری سروس آپنے آبائی شہر پنڈ دادن خان میں کی یکم جنوری 2007 سے آخر تک بطور پرنسپل خدمات سر انجام دیں ان کا شمار ان چند پروفیسرز میں سے ہے جنہوں نے اپنی دھرتی کا قرض اتارا اور اپنے لوگوں کی اس قدر خدمت کی

پروفیسر نزہت الرحمن رانجھا نے اپنے تدریسی سفر کا آغاز 16 دسمبر 1989 میں بطور لیکچرر پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم سے کیا 14 مئی 1990 کو ٹرانسفر ہو کر اپنے آبائی شہر میں گورنمنٹ کالج پنڈ دادن خان ضلع جہلم چلے آئے 1998 میں اسسٹنٹ پروفیسر آف سیاسیات سلیکٹ ہو کر اسی کالج میں تعینات کیے گئے 2007 میں ان کی انتظامی صلاحیتوں کو پہنچانے ہوئے انہیں پرنسپل کا چارج سونپ دیا گیا 2013 میں ایسوسی ایٹ اور دسمبر 2021 میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی

پی ڈی خاں۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔پروفیسر نزہت الرحمن رانجھا پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پنڈ دادن خان و ممبر سینٹ پنجاب یونیورسٹی مدت ملازمت مکمل کر کے 3 اپریل 2024 کو ریٹائر ہو چاہیں گے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ان کے سٹاف نے قبل از وقت ان کی تقریب پذیرائی کے انعقاد کا فیصلہ کیا 9 مارچ 2024 کو اس خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا اہتمام کالج ہال میں کیا گیا تھا جس میں اساتذہ و طلبا و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی مقررین نے جناب نزہت الرحمن رانجھا کی بطور انسان ،بطور استاد ،بطور کوکیگ ,بطور منتظم اور بطور ساتھی اتحاد اساتذہ پاکستان مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ،اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے انہیں معاشرے کی ایک مکمل و کامیاب شخصیت قرار دیا تقریب میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے اس تقریب میں شریک ہوئے لاہور سے چیرمین اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محمد عارف ۔سابق صدر اور موجودہ چیرمین پیپلا الیکشن کمیشن پروفیسر غلام مصطفیٰ اور سابق پرنسپل اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور و ممبر پنجاب یونیورسٹی سینٹ پروفیسر رانا اسلم پرویز اس میں شریک ہوئے سرگودھا ڈویژن سے مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور آئیندہ پیپلا الیکشن میں سینئر نائب صدر کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد گوندل سابق صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن اور الیکشن 2024 میں امیدوار پروفیسر حافظ محمد رمضان ۔پروفیسر فرح رزاق اور پروفیسر رب نواز لک نے اس محفل کو رونق بخشی ضلع جہلم سے پیپلا جہلم ضلع کے صدر کے امیدوار پروفیسر احتشام ظفر پروفیسر چوہدری عاشق اور پروفیسر چوہدری جنید اس تقریب میں شریک ہوئے راولپنڈی سے مرکزی نائب صدر کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف ،راولپنڈی سے اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے صدر راولپنڈی پیلا کے امیدوار چوہدری ظفر اللہ شاھین اور رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل اس تقریب کے مہمان اعزاز تھے کالج کا سارا سٹاف بطور میزبان موجود تھے خواتین کالج سے خواتین اساتذہ بھی انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تشریف لائی تھیں آخر میں میزبانوں کی طرف سے ایک پر تکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

Related posts

خواجہ فرید کالج رحیم یار خاں کے پرنسپل کی بغیر انکوائری برطرفی صریحاً زیادتی ہے، اتحاد اساتذہ

Ittehad

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی پانےوالی خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز جاری

Ittehad

پنجاب بینوولینٹ فنڈ ۔ ناقص کارکردگی کو ون ونڈو کے ذریعے بہتر بنانے کا دعویٰ

Ittehad

Leave a Comment