2024 Latest News Obituary

ملتان ۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما مخدوم فیصل ہاشمی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے

وہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں پولیٹکل سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر تھے 29اپریل کو ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہواان کی عمر تقریباً 52 برس تھی دو سال قبل ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا فشار خون کے مریض تھے جس کا وہ علاج کروا رہے تھے

مرحوم فیصل ہاشمی نے 1996 میں بطور لیکچرر سیاسیات گورنمنٹ کالج عبد الحکیم ضلع خانیوال اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ٹرانسفر ہو کر ولائت حسین کالج ملتان آگئے لیکن کچھ ہی عرصہ بعد ریشنلائزیشن ہوئی تو انہیں جلال پور پیر والا بھیج دیا گیا پھر دوبارہ ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان ا گئے یہاں 2011 میں ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات بنے اور پھر دو ہزار تئیس میں دوسری ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دئیے گئے اگر زندگی وفا کرتی تو وہ مدت ملازمت مکمل کر کے نو دسمبر 2031 کو ریٹائر ہوتے

لیکچرر شپ کے زمانے سے ہی اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور آخری وقت تک ساتھ نبھایا حالیہ الیکشن پپلا 2024 میں ملتان ڈویژن کی شاندار کامیابی میں ان کا بڑا حصہ ہے

ملتان ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پارٹی کی کور کمیٹی کے رکن گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر فیصل ہاشمی ہارٹ اٹیک کے سبب 29 اپریل کو وفات پا گئے مرحوم فیصل ہاشمی ایک پختہ سیاسی سوچ کے حامل انسان تھے پی پی ایل اے 2024 کی سلیکشن کمپین میں بہت متحرک تھے امیدواران اتحاد اساتذہ پاکستان ارشاد حسین ملک اور صدر پپلا ملتان ڈویژن ساجد صدیقی کے ساتھ ساتھ ملتان کے کالجز جا کر پارٹی کے لیے ووٹ مانگے تدریسی سفر کے آغاز سے ہی وہ اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اور یہ رشتہ آخری دم تک نبھایا 25 اپریل کو جب مرکز اور ملتان ڈویژن کی جیت کا اعلان ہوا تو بہت خوش تھے اتنی خوش راس نہ آئی اور اس کے چار ہی دن بعد دل کا دورہ پڑا اور اسے ہم سے چھین کے لے گیا فشار خون کے مریض تھے اور پہلے گردوں کے مرض مبتلا رہ چکے تھے مرحوم فیصل ہاشمی نے بطور لیکچرر سیاسیات تدریسی سفر کی شروعات کی یہ 1996 کی بات تھے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انہیں گورنمنٹ کالج عبد الحکیم تعینات کیا وہاں سے ٹرانسفر ہو کر ملتان آئے لیکن ریشنلائزہشن ہوئی اور انہیں جلالپور پیر والہ بجھوا دیا گیا دوسری
مرتبہ تعیناتی گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان ہوئی اور پھر وفات تک وہاں تھے ان کی سروس کے ابھی سات آٹھ برس باقی تھے اور اگر زندگی وفا کرتی تو وہ مدت ملازمت مکمل کر کے نو دسمبر 2031 کو ریٹائر ہوتے انہوں نے بطور استاد محکمہ ہائر ایجوکیشن کو خدمات دیں وہ برسوں یاد رکھی جائیں گی لیکن اس سے زیادہ جو خدمات انہوں نے اساتذہ حقوق کی بازیابی کے لیے اتحاد اساتذہ پاکستان کی پلیٹ فارم سے دیں اسے اتحاد اساتذہ ہمشہ یاد رکھی گئی اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین

Related posts

اکیڈمیزایسوسی ایشن کا ادارے کھولنے کا مطالبہ،احتجاج کی دھمکی

Ittehad

خواتین لیکچررز کے فریش و ڈیفرڈ کیسز کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میٹنگ اکیس جون کو طے 

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے گریڈ انیس اور گریڈ اٹھارہ کے123 افسران کے ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن

Ittehad

Leave a Comment