HED News Latest News

پنجاب:میٹرک کی پیپر مارکنگ کے لئے ایس او پیز جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک کے پیپرز مارک کرنے کے لئے بورڈز کے عملے اور ممتحن حضرات کے لئے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں۔محکمہ کی جانب سے صوبہ کے تمام بورڈز کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق یہ ایس او پیز محکمہ صحت کی ٹیکنیکل ٹیم سے مشاورت کے بعد طے کئے گئے ہیں۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پرچے تقسیم کرنے کے ذمہ داران اور اور ممتحن دستانے پہنیں گے۔ممتحن حضرات کو ذاتی سینی ٹائزر دئیے جائیں۔ہرایک اپنا سینی ٹائزر استعمال کرے گا۔دروازے اورفرنیچر کو چھونے کے بعد ہاتھوں کو دھویا جائے گا۔ایک دوسرے کے فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔باتھ رومز میں ٹشو پیپر اور صابن کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔تمام ممتحن فیس ماسک استعمال کریں گے۔ایک دوسرے کا ماسک استعمال نہیں ہوگا۔ماسک کے اندار والے حصے کو چھونے سے گریز کیا جائے گا۔مارکنگ ہال ہوادار ہوگا۔کرسیوں کا فاصلہ 6 فٹ سے کم نہیں ہوگا۔ایک دوسرے کے مقابل بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔باتھ روم،امتحانی ہال اور بورڈ کے عملے کی تمام دفتری استعمال کی اشیاء کو باقاعدگی سے صاف کیا جائے اور دی سینی ٹائز کیا جائے گا۔کرونا علامات(کھانسی،بخار،گلا خراب وغیرہ)کی صورت میں فوری ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جائے۔باقاعدگی سے تھرمل سکیننگ کی جائے۔ترجیحی طور پر مارکنگ کے لئے 50 سال سے کم عمر افراد کو بلایا جائے۔مارکنگ کے آغاز قبل عملے کو حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ہال اور کام کی دیگر جگہوں پر آگاہی کے اشتہارات وغیرہ آویزاں کئے جائیں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ حفاظتی انتظامات کی ذمہ دار متعلقہ انتظامیہ ذاتی طور پر ہوگی۔

Related posts

آگیگا کی تنظیم نو ،رخسانہ انور کو قائم مقام چیئرمین اور فائزہ رعنا سینئر وائس پریزیڈنٹ تعینات

Ittehad

خانیوال اور رحیم یارخان میں بھی تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز کھول دئیے گئے

Ittehad

لٹریری فیسٹیول کے پہلے روز تین سیشن ہوئے پہلا مضامین ،،دوسرا  مکالمہ اور تیسرا مشاعرہ 

Ittehad

Leave a Comment