2023 HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا اکیڈمک ونگ تعلیمی بورڈ میں باقی تمام سیکشنز مدرستہ البنات  لیک روڈ کی بلڈنگ میں شفٹ

شفٹنگ کی وجہ سے سارے کام رک گئے ریکارڈ ابھی بوری بند  دوبارہ سیٹنگ میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے گریڈ بیس کے پوسٹنگ آرڈرز ، محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس اور روز مرہ کے امور تعطل کا شکار رہیں گے

لاہور محکمہ ہائر ایجوکیشن کو مین بلڈنگ سول سیکرٹریٹ سے نکال دیا گیا ہے اکیڈمک ونگ کو جو بورڈز اور یونیورسٹیوں کو ڈیل کرتا ہے کو لاہور تعلیمی بورڈ کی بلڈنگ میں شفٹ کیا گیا ہے باقی شعبہ جات جیے اسٹبلشمنٹ کے تمام سیکشنز اور پلاننگ ومالی امور وغیرہ کو لیک روڈ پر واقع سکول کلیہ البنات کی بلڈنگ کا ایک ونگ لیکر وہاں منتقل کیا جا رہا ہے ابھی تک سارا ریکارڈ بوری بند ہے اور ذرائع کے مطابق اسے نئی جگہوں پر سیٹ ہونے میں ہفتہ دس روز لگ سکتے ہیں تمام اہم امور جیسے انیس سے بیس میں ترقی پانے والے مرد و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز جن کے پوسٹنگ آرڈرز متوقع تھے سترہ سے اٹھارہ میں ترقی کے لیے محکمانہ پرموشن کمیٹی اور روز مرہ کے تمام امور اب اتنے دن رکے رہیں گے

Related posts

پندرہ سو اکتالیس افسران کی تنخواہوں میں 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کا اضافہ

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ راؤ ریاست علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

سندھ حکومت نے ایڈہاک ریلیف 2020 کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Ittehad

Leave a Comment