وہ 2000 میں پیپلا کے مرکزی نائب صدر بھی رہے ان کی عمر تقریبا 67 برس تھی2017 میں مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان سے ریٹائر ہوئے
مرحوم جاوید فرید اعوان کوئی نو برس سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھے ابتدا میں کراچی سے علاج کروایا کئی مرتبہ علاج کے لیے وہان گئے اور انہیں صحت یاب قرار دے دیا گیا مگر 2022 میں دوبارہ بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں اس مرتبہ اسلام آباد کے کسی ہسپتال میں زیر علاج تھے آج کل وہاں علاج کے سلسلے میں داخل تھے ڈاکٹروں نے بہت کوشش کی مگر آج صبح سب تدبیریں بیکار ہو گئیں اور وہ جان کی بازی ہار گئے
لاہور (خبر نگار) اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما ،پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے سابق صدر اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر پروفیسر جاوید فرید اعوان آج صبع انتقال کر گئے وہ گذشتہ نو برس سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے ابتدائی علاج کے لیے کراچی گئے کئی مرتبہ اس سلسلے میں وہاں گئے طویل علاج معالجے کے بعد انہیں صحت یاب قرار دے دیا گیا مگر 2022 میں مرض کی علامات دوبارہ سے ظاہر ہونا شروع ہو گئیں اس مرتبہ علاج کے لیے اسلام آباد کے ایک ہسپتال کا انتخاب کیا گیا وہاں علاج جاری تھی اور بہتری کی امید بھی پیدا ہو ئی تھی مگر کچھ ماہ سے مرض نے زیادہ شدت اختیار کر لی وہاں آج کل وہاں داخل تھے اور ڈاکٹر سر تور کوشش بھی کر رہے تھے مگر آج صبح ساری تدبیریں بیکار ہوتی نظر آئیں اور وہ جان کی بازی ہار گئے ان کی عمر تقریبا 67 برس تھی اور مدت ملازمت مکمل کر کے 2018 میں گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان سے ریٹائر ہوئے ان کے جسد خاکی کو اسلام آباد سے ملتان لایا جا رہا ہے جہاں شام کو جنازہ کے وقت کا اعلان کیا جائے گا مرحوم جاوید فرید اعوان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے تھا وہ اکنامکس کے استاد تھے اور درس و تدریس کا آغاز بھی بطور لیکچرار مظفر گڑھ سے کیا ٹرانسفر ہوکر ولائت حسین اسلامیہ کالج ملتان چلے آئے پھر عرصہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ان کا تبادلہ گورنمنٹ ایمرسن کالج بوسن روڈ ملتان کر دیا گیا 2012 میں گورنمنٹ ایجوکیشن کالج ملتان جو اس دوران ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کا کیمپس بن گیا تو انہیں وہاں کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا وہاں سے گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان ٹرانسفر ہو گئے وہاں یہ ریٹائرمنٹ تک رہے ان کی ساری زندگی اساتذہ کے پیشہ ورانہ حقوق میں صرف ہوئی وہ ایک نڈر ،بے باک اور با اصول اساتذہ لیڈر تھے ایک مرتبہ 1991 میں لیکچرر ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر رہے اور 2000 میں پیپلا کے مرکزی نائب صدر منتخب ہوئے ایک بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے ممبر سینٹ اور ایک مرتبہ اکیڈمک کونسل کے ممبر منتخب ہوئے یوں ان کی زندگی مختلف حیثیتوں میں اساتذہ کی خدمت میں گزری ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےلاہور (خبر نگار) اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما ،پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے سابق صدر اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر پروفیسر جاوید فرید اعوان آج صبع انتقال کر گئے وہ گذشتہ نو برس سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے ابتدائی علاج کے لیے کراچی گئے کئی مرتبہ اس سلسلے میں وہاں گئے طویل علاج معالجے کے بعد انہیں صحت یاب قرار دے دیا گیا مگر 2022 میں مرض کی علامات دوبارہ سے ظاہر ہونا شروع ہو گئیں اس مرتبہ علاج کے لیے اسلام آباد کے ایک ہسپتال کا انتخاب کیا گیا وہاں علاج جاری تھی اور بہتری کی امید بھی پیدا ہو ئی تھی مگر کچھ ماہ سے مرض نے زیادہ شدت اختیار کر لی وہاں آج کل وہاں داخل تھے اور ڈاکٹر سر تور کوشش بھی کر رہے تھے مگر آج صبح ساری تدبیریں بیکار ہوتی نظر آئیں اور وہ جان کی بازی ہار گئے ان کی عمر تقریبا 67 برس تھی اور مدت ملازمت مکمل کر کے 2018 میں گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان سے ریٹائر ہوئے ان کے جسد خاکی کو اسلام آباد سے ملتان لایا جا رہا ہے جہاں شام کو جنازہ کے وقت کا اعلان کیا جائے گا مرحوم جاوید فرید اعوان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے تھا وہ اکنامکس کے استاد تھے اور درس و تدریس کا آغاز بھی بطور لیکچرار مظفر گڑھ سے کیا ٹرانسفر ہوکر ولائت حسین اسلامیہ کالج ملتان چلے آئے پھر عرصہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ان کا تبادلہ گورنمنٹ ایمرسن کالج بوسن روڈ ملتان کر دیا گیا 2012 میں گورنمنٹ ایجوکیشن کالج ملتان جو اس دوران ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کا کیمپس بن گیا تو انہیں وہاں کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا وہاں سے گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان ٹرانسفر ہو گئے وہاں یہ ریٹائرمنٹ تک رہے ان کی ساری زندگی اساتذہ کے پیشہ ورانہ حقوق میں صرف ہوئی وہ ایک نڈر ،بے باک اور با اصول اساتذہ لیڈر تھے ایک مرتبہ 1991 میں لیکچرر ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر رہے اور 2000 میں پیپلا کے مرکزی نائب صدر منتخب ہوئے ایک بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے ممبر سینٹ اور ایک مرتبہ اکیڈمک کونسل کے ممبر منتخب ہوئے یوں ان کی زندگی مختلف حیثیتوں میں اساتذہ کی خدمت میں گزری ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے