2024 Latest News Press Releases

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی نو منتخب مرکزی و ڈویژنل باڈیز نے حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب دیال سنگھ کالج لاہور کے ایک کشادہ ہال میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی باڈی کے نو منتخب اراکین ،بعض ڈویژنل باڈیز کے اراکین اورپنجاب بھر کے کالجز کے صدور/سیکرٹریز کے علاؤہ حاضر سروس پروفیسرز اور مہماناں خاصی تعداد میں شریک ہوئے

پہلا سیشن پپلا الیکشن کمیشن کا تھا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن پروفیسر افضل عابد نے مرکزی و ڈویژنوں میں حاصل کردہ ووٹوں کے حوالے سے جیتنے والے پینلز کا اعلان کیا اس کے مطابق مرکز میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے پینل نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پایا لاہور ،گوجرانوالہ ،گجرات ،سرگودھا ،فیصل آباد ،ملتان ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے پینلز نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ساہیوال اور راولپنڈی میں تحریک اساتذہ کے پینلز نے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور کامیاب رہی چیرمین الیکشن کمیشن پروفیسر غلام مصطفیٰ نے اراکین الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا تحریک اساتذہ کے پلیٹ فارم سے 2010 اور 2016 کے ادوار میں پپلا کے منتخب سابق صدر ریٹائرڈ پروفیسر زاہد شیخ اور اتحاد کے پلیٹ فارم سے پیپلا کے2016 میں منتحب سابق صدر حافظ عبد الخالق ندیم نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی شفاف اور غیر جانبدار نہ انتخابات منعقد کروانے پر ان کی عمدہ کارکردگی کی بنا پر انہیں شیلڈین پیش کیں

چیرمین الیکشن کمیشن پروفیسر غلام مصطفیٰ نے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران سے حلف لیا بعد ازاں سٹیج نئی منتخب ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا گیا نو منتخب سیکرٹری پروفیسر محبوب عارف نے نظامت جبکہ محترمہ فائزہ رعنا کرسی صدارت پر جلوہ افروز ہوئیں تحریک اساتذہ کے چیرمین پروفیسر حنیف عباسی کو ترامیم کا ڈرافٹ پڑھنے کے لیے سٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی انہوں نے یہ ترامیم ایوان کے سامنے رکھیں جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا دستور کے مطابق پہلے ڈاکٹر ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم کو اپنے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوے اپنے عہد کی کاروائی پیش کرنے کی دعوت دی گئی اس کے بعد فارغ ہونے والے صدر ڈاکٹر طارق کلیم کو اپنے دور کی کارکردگی پیش کرنے کی دعوت دی گئی آخر میں نو منتخب صدر فائزہ رعنا کو دعوت خطاب دی گئی انہوں نے الیکشن کمیشن اور دیگر عہدے داران ذمہ داران کا شکریہ ادا کرنے کے بعد آئندہ اہداف کے خد و خال بیان کیے اور سب سے تعاون کی اپیل کی

Related posts

سرکاری ملازمین کے دھرنے کا تیسرا دن۔حکام کی بے حسی اور میڈیا کی بے اعتنائی میں تسلسل جاری

Ittehad

پنجاب سول سیکرٹریٹ ،وزیر اعلی اور گورنر ہاؤس کے ملازمین  کے سیکریٹریٹ الاونس میں اضافہ

Ittehad

پروفیسر شاہد محمود خان کے والد پروفیسر محمود علی خان انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment