2024 Latest News Press Releases

ٹرانسفر پالیسی میں ترقی پانے والوں کی پوسٹنگ کے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہیں۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان

صوبائی حکومت کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نالائق اور نا تجربہ کار افسران پر امن اساتذہ کو احتجاج پہ اکسا رہے ہیں ویسے بھی یہ ٹرانسفر پالیسی کا حصہ نہیں فوری واپس لیا جائ

لاہور (نامہ نگار) ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کل جو چودہ صفحات پر مشتمل جو دستاویزات نوٹیفائی کی ہے اور اسے ٹرانسفر پالیسی کا نام دیکر پروموشن پانے والوں ، سلیکشن کے بعد سروس میں انے والوں اور چھٹی کے بعد جوائن کرنے والوں کی ایڈجسمنٹ کے طریقہ کار بھی شامل کر دئیے ہیں جو ٹرانسفر کے زمرے میں نہیں آتے صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ ناتجربہ کار ،نااہل اور نالائق ٹیم کا شاخسانہ ہے محکمے میں عرصہ سے کام کرنے والوں جو پہلے در بدر ٹھوکریں کھا کر ایڈجسٹ ہوئے ہوں ان کو ترقی دیکر دوبارہ در بدر کرنا قرین انصاف نہیں پالیسی کے اس حصے کو واپس لیا جائے اور ترقی پانے والے عرصہ دراز سے خدمات سر انجام دینے والوں کو ان کی سہولت کی جگہ پر پوسٹ کیا جائے ویسے بھی معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان اس طریق کار کو مسترد کرتی ہے محکمہ کے شرارتی عناصر اساتذہ کو اکسا کر صوبائی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے اعلی حکام ایسے عناصر سے خبردار رہیں

Related posts

غم کی خبریں

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کے 58 مضامین میں بی ایس کے داخلے شروع ۔درخواستیں صرف ان لائن قابل قبول

Ittehad

چھتیس کالج اساتذہ کو کوالیفیکیشن الاؤنس دینے کی منظوری 

Ittehad

Leave a Comment